فیلڈ مارشل ، نیول چیف اور ایئر چیف کا قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت
مسلح افواج نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد بھی دی اور ملکی ترقی میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے قائدِکے مساوی حقوق، مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کے وژن سے وابستگی کا اعادہ کیا


راولپنڈی:چیف آف ڈیفنس فورسز(سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف کی جانب سے قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قائدِاعظمؒ کے اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم کی روشنی میں پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ، قومی استحکام، امن اور ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کے ورثے کی حفاظت، قوم کی خدمت اور عزت، جرات اور وقار کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کے لیے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر مسلح افواج نے پاکستان کی مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد بھی دی اور ملکی ترقی میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے قائدِاعظمؒ کے مساوی حقوق، مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کے وژن سے وابستگی کا اعادہ کیا۔

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- a day ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
معرکہ حق میں کامیابی کے بعدہمارے لڑاکاطیارےخریدنے کے لئے کئی ممالک خریداری کیلئےبات کررہے ہیں:وزیراعظم
- 11 minutes ago

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- a day ago
ڈیجیٹل ادائیگیاں: پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
- 6 hours ago

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- a day ago
پی سی بی نے جنوبی افریقہ کیلئے خواتین کے سکواڈ کا اعلان کردیا
- 6 hours ago

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- a day ago

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

پاکستان میں سونے کی قیمتں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں
- 6 hours ago
تھائی لینڈ: مسافر ٹرین پٹری پر گری کرین سے ٹکرا گئی، 22 افراد ہلاک
- 6 hours ago





.jpg&w=3840&q=75)


