بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین
قائداعظمؒ نے بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب، ہم آہنگی اور انصاف کا درس دیا، جبکہ ایمان، اتحاد اور تنظیم روشن قومی مستقبل کی ضمانت ہیں،شہباز شریف


کراچی: بابائے قوم، بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے، آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔
قائد اعظم کے یوم ولادت کے موقع پر کراچی سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، میجر جنرل افتخار حسین چودھری (ہلال امتیاز) تقریب کے مہمان خصوصی تھے، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے مزار قائد پر سلامی دی گئی۔
پاک فوج کے کیڈٹس نے مزارقائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، میجر جنرل افتخار چودھری نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔
بعدازاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی مزار قائد پر حاضری دی، مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔
.jpg)
دوسری جانب زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے پرچم کشائی کی۔
قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے، وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل اور ایک سیاست دان تھے، انہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ایک آزاد ریاست کا خواب حقیقت میں بدلا، ایمان، اتحاد، اور تنظیم پر مبنی اصول قائد کی زندگی کا نچوڑ ہیں۔
قائداعظم محمد علی جناح دنیا کی چند ان شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے تاریخ کا دھارا موڑ دیا اور دو قومی نظریے کی بنیاد پر مسلمانوں کو علیحدہ وطن دلایا، مسلمانوں پر ان کا یہ عظیم احسان کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔
صدر مملکت اور وزیر اعظم کا بانی پاکستان کو خراجِ تحسین
ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج قائداعظم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ یقین محکم اور انتھک محنت کو یاد کرنے کا دن ہے جس نے پاکستان کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کیا، قائداعظمؒ جمہوریت، انصاف اور برابری کے علمبردار تھے، یہ اقدار ہمارے قومی سفر کا مرکز ہیں، قائد کے اصول ہماری ترقی، سماجی ہم آہنگی اور اعتماد کے استحکام کیلئے آج بھی ناگزیر ہیں۔
بیان میں صدر مملکت کامزید کہنا تھا کہ جب قوم مختلف چیلنجز سے نمٹ رہی ہے تو قائداعظمؒ کی قیادت اور اصول آج بھی ہمارے لئے رہنمائی کا ذریعہ ہیں، قوم آئندہ برس قائداعظم کے 150 ویں یومِ پیدائش کی جانب بڑھ رہی ہے، جو ایک اہم سنگ میل ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ضروری ہےکہ قائداعظمؒ کی زندگی اور جدوجہد پر سنجیدہ غور کیا جائے،ان کے وژن سے وابستگی کی تجدید کی جائے اور ان کے نظریات کو دیانت اور مقصدیت کے ساتھ آنے والی نسلوں تک منتقل کیا جائے،انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ قائداعظمؒ کی اقدار سے وابستہ رہتے ہوئے ایک پرامن اور جامع پاکستان کی تعمیر میں کردار ادا کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قائداعظم کے 149 ویں یوم پیدائش پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اس موقع پر بابائے قوم کو دلی خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، قائداعظم کا یوم پیدائش تجدیدِ عہد کا دن ہے اور ان کے رہنما اصولوں پر انفرادی اور قومی سطح پر عمل ناگزیر ہے۔
بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قائداعظمؒ نے بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب، ہم آہنگی اور انصاف کا درس دیا، جبکہ ایمان، اتحاد اور تنظیم روشن قومی مستقبل کی ضمانت ہیں۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کر دہ بیا ن میں شہباز شریف نے کہا کہ قائداعظم آنے والی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی سیاسی بصیرت نے قیام پاکستان کو ممکن بنایا، قائداعظم نے تاریخ کا دھارا موڑ کر مسلمانوں کا خواب حقیقت میں بدلا، آزاد، خودمختار اور فلاحی ریاست کیلئے جدوجہد کی اور سامراجی قوتوں کو شکست دی۔
وزیراعظم نے قوم پر زور دیا کہ آج اس عزم کی تجدید کریں کہ قائداعظم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے قوم کے وقار، تحفظ اور خوشحالی کیلئے متحد ہو کر کام کریں۔

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- a day ago

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- a day ago

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- a day ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
پی سی بی نے جنوبی افریقہ کیلئے خواتین کے سکواڈ کا اعلان کردیا
- 6 hours ago
تھائی لینڈ: مسافر ٹرین پٹری پر گری کرین سے ٹکرا گئی، 22 افراد ہلاک
- 6 hours ago

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago
ڈیجیٹل ادائیگیاں: پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
- 6 hours ago

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- a day ago
معرکہ حق میں کامیابی کے بعدہمارے لڑاکاطیارےخریدنے کے لئے کئی ممالک خریداری کیلئےبات کررہے ہیں:وزیراعظم
- 12 minutes ago

پاکستان میں سونے کی قیمتں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں
- 6 hours ago







.jpg&w=3840&q=75)
