اوورسیز پاکستانیوں کے لئے جلد نان فنانشل پیکج کااجرا جلد کریں گے،وزیر اعظم پاکستان


وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے موبائل فونز کی عارضی رجسٹریشن کے نظام کااجرا کردیا جبکہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستانی تارکین وطن کے لئے جلد نان فنانشل پیکج کااجرا جلد کریں گے، زراعت ، آئی ٹی اور معدنیات کے شعبے پاکستان کی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
سمندر پار پاکستانیوں کے موبائل فونز کے لئے عارضی رجسٹریشن کے نظام کے اجرا کی تقریب سےخطاب شہباز شریف نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی نشاندہی پر ذاتی موبائل فون پر کسٹم ڈیوٹی کی میعاد 2 ماہ سے بڑھا کر 120 دن کی جارہی ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس میں مخصوص کیسز کی بجائے سب کو یہ سہولت ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو دنیا کے ترقی پذیر ممالک میں اس وقت بے پناہ سپورٹ ملی ہے۔ پاکستان کی آبادی کے کروڑوں بچے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کررہے ہیں اور اس میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس سیکٹر میں بہت مواقع ہیں، اس کو ضائع نہیں ہونے دینا۔ وزارت آئی ٹی محنت سے خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔ بجٹ میں وزیراعظم یوتھ سکیم کے تحت نوجوانوں کی فنی تربیت کے لئے فنڈز رکھے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشی بحالی کا پروگرام مشکل سے معرض وجود میں آیا ہے۔ زراعت ، آئی ٹی ، معدنیات اور برآمدات اس کے لازمی عناصر ہیں۔ وزارت آئی ٹی کا اس میں کلیدی کردار ہے۔ آئی ٹی کی تربیت کے لئے تیزی سے کام کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ موبائل فونز پر ٹیکس عائد نہ کرنے کی رائے صائب ہے لیکن اس پر فیصلے کے لئے مزید اجتماعی مشاورت اور سوچ بچار کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس میں کوئی رد و بدل نہیں کیا جا سکتا۔ ووکیشنل ٹریننگ کے لئے آئی ٹی پارک میں تیزی لائی جائے۔ وزارت کی ٹیم عرق ریزی سے کام کرے تو اس سیکٹر میں ہم تیزی سے ترقی کر سکتے ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کو موبائل کی عارضی رجسٹریشن کی سہولت دوسری بار بھی بلاتفریق دی جانی چاہیے ، اگر اس میں تفریق روا رکھی گئی تو یہ سرخ فیتے کی نذرہو جائے گا۔ تارکین وطن کو وطن واپسی پر جو بھی سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں وہ کرنی چاہئیں۔ اس کے لئے آئندہ چند دنوں میں نان فنانشل پیکج کا اعلان کررہے ہیں۔
تقریب سے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ اس عارضی رجسٹریشن کے نظام سے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو 120 دن تک اپنافون بغیر ٹیکس ادا کئے استعمال کرنے کی اجازت ہو گی جبکہ وہ اس میں 120 دن کی توسیع بھی کروا سکتے ہیں۔ یہ ایک اچھا اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے موبائل فون پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے۔
پاکستان میں پہلی بار موبائل فون تیار کرنے کے کام کا آغازہو اہے۔ 28 مختلف کمپنیاں یہاں فون تیارکررہی ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار موبائل فون برآمد کئے گئے ۔آئندہ ماہ اقتدار سے الگ ہو جائیں گے اور قوی امید ہے کہ وزیراعظم شہبا ز شریف کی سربراہی میں دوبارہ برسر اقتدار آ کر اس کام کو اسی طرح جاری رکھیں گے

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 2 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 13 منٹ قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان پہلگام حملے میں ملوث نہیں تھا، بھارت نے حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
- 3 گھنٹے قبل

ویٹرنری یونیورسٹی کاسولہواں کانووکیشن:1,750 طلبہ کو ڈگر یا ں اورپوزیشن ہولڈرز63 طلبہ کو میڈلز د یئے گئے
- 20 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- ایک گھنٹہ قبل
.webp&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں،وزیر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت
- 21 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ
- 21 گھنٹے قبل










