سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
ساجد اکرم نے 1998 میں آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعد 6 مرتبہ بھارت کے دورے کیے جو زیادہ تر خاندانی نوعیت کے تھے،تلنگانہ پولیس


ویب ڈیسک: بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا، بھارتی خبر رساں ادارہ پرنٹ حقائق منظر عام پر لے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ریاست تلنگانہ کی پولیس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کہ آسٹریلیا کے بونڈی بیچ میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والا حملہ آور ساجد اکرم دراصل بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کا رہائشی تھا تاہم بھارت میں اپنے خاندان سے اس کے رابطے محدود تھے۔
تلنگانہ پولیس کے مطابق 50 سالہ ساجد اکرم پولیس فائرنگ میں مارا گیا جب کہ اس کا 24 سالہ بیٹا اور مبینہ ساتھی نوید اکرم گولی لگنے کے بعد ہسپتال میں تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہے۔
پولیس حکام کا مزیدکہنا تھا کہ اہلِ خانہ نے واضح کیا ہے کہ انہیں نہ تو ساجد اکرم کے مبینہ شدت پسندانہ خیالات یا سرگرمیوں کا علم تھا اور نہ ہی ان عوامل کی معلومات ہیں جن کے باعث اس میں انتہاپسندی پیدا ہوئی۔

تلنگانہ پولیس کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ ساجد اکرم نے 1998 میں آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعد 6 مرتبہ بھارت کے دورے کیے جو زیادہ تر خاندانی نوعیت کے تھے اور بھارت چھوڑنے سے قبل اس کے خلاف کوئی منفی یا مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں تھا۔
علاوہ ازاںدوسری جانب آسٹریلوی پولیس نے کہا کہ دونوں افراد نے گزشتہ ماہ فلپائن کا سفر کیا تھا، جہاں والد نے بھارتی پاسپورٹ جبکہ بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر سفر کیا۔
واضح رہے کہ اتوار کو سڈنی میں پیش آنے والے اس دہشت گرد حملے میں15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے جس نے عالمی سطح پر شدید تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
واقعے کے فورا بعدبھارتی میڈیا کی جانب سے جعلی سوشل میڈیا پروفائلز کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں کی گئیں جو کہ بے نقاب ہوگئیں
بھارتی میڈیا نے مہم چلائی کہ واقعے میں مارا جانے والا ساجد اکرم بھارتی نژاد جبکہ بیٹا نوید اکرم پیدائشی آسٹریلوی شہری نکلا لیکن بھارتی اور اسرائیلی میڈیا نے نام آتے ہی پاکستان پر الزام تراشی شروع کی ا ور حقائق کے برعکس مہم چلائی گئی اس واقعہ نے ایک بار پھر بھارتی میڈیا کے فالس فلیگ بیانیے کو بے نقاب کر گیا۔
معروف فلمی اداکار سلطان راہی کی 30ویں برسی
- 6 hours ago

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف
- a day ago

اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش اور ترکیہ کے ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ،او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا خیرمقدم
- a day ago
لالی وڈ کے سلطان کہلائے جانے والے سلطان راہی کو دنیا سے رخصت ہوئے 30 برس بیت گئے
- a day ago
وزیراعظم کی رمضان کے لئے مفید پیکیج تیارکرنے کی ہدایت
- 6 hours ago

علیحدگی پسند گروہ ایس ٹی سی کے سربراہ صومالی لینڈ کے راستے یمن سے فرار ہوگئے، سعودی اتحاد کا دعویٰ
- a day ago
کویت: منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی گئی
- 5 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع
- 6 hours ago

فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago
.jpg&w=3840&q=75)
پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175، آٹھویں 185 کروڑ روپے میں فروخت ،ٹیموں کے نام کیا ہونگے؟
- a day ago
ایشز میں بدترین شکست کے بعد کیون پیٹرسن کا کڑا مؤقف، انگلینڈ ٹیم میں 6 تبدیلیوں کا مطالبہ
- 6 hours ago










.jpg&w=3840&q=75)

