سیشن کورٹ فریقین کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرے،اسلام آباد ہائی کورٹ

توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار۔۔سیشن کورٹ دوبارہ سن کر فیصلہ کرے ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے توشہ خانہ کیس کامحفوظ فیصلہ جاری کردیا۔
توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کوقابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے قراردیا ہے کہ سیشن کورٹ دوبارہ سن کر فیصلہ کرے ۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نےحق دفاع بحال کی درخواست پر آئندہ ہفتے کے لیے نوٹس جاری کردئیے ہیں ۔کیس دوسری عدالت منتقلی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور ہی کیس سنیں گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جمعرات کو کیس سماعت میں عمران خان کے وکلا کی درخواستوں پر دلائل سننے کے ساتھ ساتھ اس معاملے پر الیکشن کمیشن کے وکیل کا موقف بھی سنا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلہ جمعے کو سنایا جائے گا۔
گذشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کے الیکشن کمیشن نے عمران خان کو سرکاری تحائف کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمد کو اثاثوں میں ظاہر نا کرنے پر عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا۔
عمران خان کہہ چکے ہیں کہ انہوں کے کچھ بھی غیر قانونی طور پر نہیں کیا اور ان کی جماعت کا موقف ہے کہ یہ سیاسی بنیاد پر بنایا گیا مقدمہ ہے۔
عمران خان پر الزام ہے کہ 2018 میں بطور وزیراعظم ان کو دورہ سعودی عرب کے دوران قیمتی گھڑی دی گئی تھی جو بعد میں انہوں نے قومی خزانہ سے خریدنے کے بعد بیچ دی تھی

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

