وزیر داخلہ محسن نقوی کا کیڈٹ کالج وانا کا دورہ، خوارج کیخلاف آپریشن پر بریفنگ دی گئی
کوئی مذہب بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا اور کالج پر حملہ کرنے والے درندوں کا کوئی مذہب نہیں ہے،محسن نقوی


وانا:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کیڈٹ کالج وانا کا دورہ کہا جہاں انہیں خوارج کیخلاف کیے گئے آپریشن پر بریفنگ دی گئی
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیڈٹ کالج وانا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اور ان کو کیڈٹ کالج وانا میں وزیر داخلہ کو خوارج کا حملہ ناکام بنانے کے آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔
اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ کوئی مذہب بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا اور کالج پر حملہ کرنے والے درندوں کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان میں دہشتگردی بیرون ملک سے ہو رہی ہے، کسی کو امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، فیلڈ مارشل کہہ چکے ہیں کہ دہشتگردوں سے بات نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے طالبان حکام کو بار بار ایک بات بتائی کہ دہشت گردی کو روکا جائے، ہمارے ملک میں امن کو تباہ نہ کریں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے اقتصادی اشاریے اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات درست سمت میں جا رہے ہیں، تاہم ’سرحد پار‘ کے عناصر ملک میں حملے کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نےکہا کہ فیلڈ مارشل کی ہدایت پر کیڈٹ کالج وانا کی بہترین انداز میں تزئین و آرائش کی جائے گی۔
اس دوران قبائلی عمائدین نے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے فیلڈ مارشل اور پاک فوج کے جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اسلام سے خارج ہیں، ان کا انسانیت سے بھی کوئی تعلق نہیں۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل


