جی این این سوشل

پاکستان

بجلی کے بلوں میں نا قابل برداشت اضافہ، شہری سراپا احتجاج

ہم دووقت کی روٹی پوری کریں یا بجلی کے بل ادا کریں، مظاہرین 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بجلی کے بلوں میں نا قابل برداشت اضافہ، شہری سراپا احتجاج
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: جہاں عوام دن بدن ہونے والی مہنگائی سے پریشان ہیں وہیں بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے بھی عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، جس پر شہری احتجاج کر رہے ہیں اور واپڈا کے خلاف ریلیاں نکال رہے ہیں، بعض مقامات پر شہرریوں نے بجلی کے بل جلا دیے۔

دوسری جانب ملتان میں احتجاج کے باعث میپکو نے واپڈٓ دفاتراورتنصیابت کی کی سکیورٹی بڑھا دی۔ 

ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کی وجہ سے احتجاج جاری ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت اور بجلی کے ادارے عوام پر رحم کریں۔

کراچی میں کے الیکٹرک کےخلاف جماعت اسلامی کا مظاہرہ کیا، راولپنڈٰی میں مظاہرین لیاقت آباد مری روڈ پر احتجاج کیا، فیصل آباد اور پشاور میں شہریوں نے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

قصوراور ساہیوال میں مظاہرین نے احتجاج کیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم دووقت کی روٹی پوری کریں یا بجلی کے بل ادا کریں۔

دنیا

 اسرائیلی فوج کی غزہ میں سکولوں اورگھروں پربمباری سے52افراد شہید

اسرائیل نے شمالی غزہ اورخان یونس میں پناہ گزینوں کونشانہ بنایا، غزہ سٹی میں شہریوں کے ایک گروپ پرڈرون حملے میں 2افرادشہید ہوئے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 اسرائیلی فوج کی غزہ میں سکولوں اورگھروں پربمباری سے52افراد شہید

 اسرائیلی فوج کی غزہ میں سکولوں اورگھروں پربمباری سے52افراد شہید ہو گئے۔


اسرائیل نے شمالی غزہ اورخان یونس میں پناہ گزینوں کونشانہ بنایا، غزہ سٹی میں شہریوں کے ایک گروپ پرڈرون حملے میں 2افرادشہید ہوئے۔


اسرائیلی فورسز نے بیت لاہیا میں عمارتوں کودھماکے سے اڑادیا ، غزہ میں سپتال میںبھی گولہ باری کی گئی ،ایمبولینس تباہ، متعدد افراد زخمی ہوئے، بمباری سےتباہ ہونے والے نصیرات کیمپ کے ملبے سے مزید لاشیں برآمد ہوئی ہین، غزہ میں شہداکی مجموعی تعداد44ہزار 900 سے تجاوز کرگئی۔    

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

سکھر، شکار پور، کشمور، خیر پور اور گرد و نواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر اور گرد و نواح میں بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح کے اوقات میں سکھر، شکار پور، کشمور، خیر پور اور گرد و نواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

اسکردو:گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی،5 افراد  جاں بحق

مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ملوپہ کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی میں سوار 5 افراد دب کر جاں بحق ہوئے،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسکردو:گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی،5 افراد  جاں بحق

اسکردو میں گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 5 افراد دب کر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ملوپہ کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی میں سوار 5 افراد دب کر جاں بحق ہوئے۔

پولیس حکام کہنا ہے کہ ملبے سے لاشیں نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق شنگوس گاؤں سے ہے، گاڑی اسکردو سے شینگوس جارہی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll