کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا
ملائشیا کے سابقہ وزیراعظم پر کرپشن کے چار اور منی لانڈرنگ کے اکیس مقدمات درج ہیں اور وہ اگست 2022 سے جیل میں قید ہیں،میڈیا رپورٹس


کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اختیارات کے ناجائز استعمال کا مجرم قرار دیدیا گیا، عدالت نے ساڑھے 4 ارب ڈالر کرپشن اسکینڈل کے کیس میں مختصر فیصلہ سنا دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائشیا کی ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو اختیارات کے ناجائز استعمال کا مجرم قرار دیتے ہوئے پندرہ برس قید کی سزا سنا دی۔
رپورٹس کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجرم نے اپنی طاقتور حیثیت اور وسیع اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔
خیال رہے کہ ملائشیا کے سابقہ وزیراعظم پر کرپشن کے چار اور منی لانڈرنگ کے اکیس مقدمات درج ہیں اور وہ اگست 2022 سے جیل میں قید ہیں۔
یہ سزا ملائیشیا کی تاریخ میں کسی سابق وزیراعظم کے خلاف سنائی جانے والی سب سے سخت قانونی کارروائیوں میں شمار کی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ عدالتی فیصلے کے بعد ان کے خلاف جاری قانونی کارروائیوں میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 19 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 20 minutes ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago





