توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار
عدالت نے وعدہ معاف گواہ کے بیان پر بھی انحصار کیا جو قانون کے خلاف ہے،جبکہ استغاثہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی،اپیلیں


اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی چئیرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی اپیلیں تیار کر لی گئی ہیں جو کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق یہ اپیلیں پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی جائیں گی، جن میں فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔
اپیلوں کے متن کے مطابق عدالت نے انعام اللہ شاہ، جسے برطرف کیا جا چکا تھا، کے بیان پر انحصار کیا جبکہ برطرف شدہ گواہ کے بیان کو بنیاد بنانا قانونی طور پر درست نہیں، عدالت نے وعدہ معاف گواہ کے بیان پر بھی انحصار کیا جو قانون کے خلاف ہے،جبکہ استغاثہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی۔
اپیل کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایک ہی جرم میں متعدد مرتبہ سزا نہیں دی جا سکتی جبکہ سپیشل سنٹرل عدالت کو اس مقدمے کی سماعت کا اختیار بھی حاصل نہیں تھا، مزید کہا گیا ہے کہ صہیب عباسی کو غیر قانونی طور پر سلطانی گواہ بنایا گیا۔
اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلغاری سیٹ توشہ خانہ قواعد کے مطابق سابق حکمران جوڑے نے اپنے پاس رکھا تھا، مقدمہ بغیر تفتیش کے قائم کیا گیا اور انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، درخواست گزار سرکاری ملازم کی تعریف میں نہیں آتا اس لیے ان کے خلاف کارروائی قانون کے منافی ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی ایک عدالت نے 20 دسمبر کو توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کےتحریک انصاف نے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنا کا اعلان کیا تھا۔

شہباز شریف سے یو اے ای صدرکی ملاقات:امن، استحکام ،پائیدار ترقی اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 19 گھنٹے قبل

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا
- 19 گھنٹے قبل

احتجاج میں عسکری قیادت کودھمکیوں کا معاملہ،پاکستان کا برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کوڈیمارش جاری
- ایک دن قبل

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت
- 3 گھنٹے قبل

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
- 2 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل
- 19 گھنٹے قبل

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
- 3 گھنٹے قبل

شمالی اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ ، 2 یہودی ہلاک ، 2 زخمی
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
- 2 گھنٹے قبل

لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا،مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل خان آفریدی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
- 21 گھنٹے قبل

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی آج 18ویں برسی آج منائی جارہی ہے،مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی
- 3 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)


