بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
شہید محترمہ بے نظیر بھٹو آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کے اختیار اور عوام کے اپنے نمائندوں کے انتخاب کے حق کیلئے چٹان کی طرح کھڑی رہیں،صدر مملکت


اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی عظیم بیٹی اور جمہوری جدوجہد کی علامت قرار دیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری
صدر مملکت نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن ہم ایک ایسی رہنما کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں جن کی زندگی اور قربانی کو پاکستان کے جمہوری سفر سے الگ نہیں کیاجاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کے اختیار اور عوام کے اپنے نمائندوں کے انتخاب کے حق کیلئے چٹان کی طرح کھڑی رہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا وژن ایک ایسے وفاق کا تھا جہاں تمام مذاہب کے شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم پاکستان کی عظیم بیٹی اور سابق وزیرِاعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاقِ پاکستان کے استحکام کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت میں رواداری، برداشت اور ہم آہنگی جیسی مثبت اقدار کو فروغ دیا، جبکہ سیاسی عمل میں رواداری کے فروغ میں ان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی سیاسی میراث میں جذب حب الوطنی نمایاں ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور پاکستان کو ایک پرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانے کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے۔ ان کی قربانیاں اور خدمات قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن اس عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں رواداری، برداشت، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے سفر کو آگے بڑھایا جائے گا، جس کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago





