Advertisement
پاکستان

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا

پاکستان کی طاقت مساوی مواقع اور آئینی اقدار میں ہے، مساوی مواقع اور آئینی اقدار مذہب،نسل، ذات اور عقیدے سے بالاتر ہیں،فیلڈ مارشل

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Dec 25th 2025, 4:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا

راولپنڈی :چیف آف ڈیفنس فورسز(سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں کرسمس تقریبات میں شرکت کی،جہاں آرمی چیف نے مسیحی برادری کے ساتھ خوشیوں کے اس موقع کو منایا ،اورمسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دی اور امن، ہم آہنگی ، خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کرسمس کی تقریب میں شریک افراد سے گفتگو کی اور قومی ترقی اور سلامتی میں پاکستانی مسیحوں کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی،باہمی احترام اور اتحاد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور بانی پاکستان کے مساوات،آزادی اور مذہبی رواداری کے وژن کو اجاگر کیا۔

فیلڈ مارشل کی کرسمس کی تقریبات میں شرکت، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو پاکستان کے نظریے کی بنیاد قرار دیا

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل نے بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور قومی اتحاد پر زوردیااور کہا کہ پاکستان کی طاقت تنوع،مساوی مواقع اور آئینی اقدار میں ہے۔  

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی طاقت مساوی مواقع اور آئینی اقدار میں ہے، مساوی مواقع اور آئینی اقدار مذہب،نسل، ذات اور عقیدے سے بالاتر ہیں، فیلڈ مارشل نے شہریوں کی عزت، سلامتی،مساوی حقوق کے تحفظ کیلئے افواج پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان کے مطابق مسیحی برادری کے رہنماؤں نے فیلڈ مارشل کے دورے پر شکریہ ادا کیا اور  وطن کے دفاع، مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کیلیے فوج کے کردار کو سراہا۔

Advertisement
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 days ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 2 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 19 hours ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 16 hours ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 16 hours ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 10 hours ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 3 days ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 days ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 3 days ago
Advertisement