معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا،مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک امن قائم نہیں ہو سکتا،اسحاق ڈار
شاہینوں نے بھارت کے 7 جہاز مار گرائے، ہم نے صرف دفاع کیا، اس سے زیادہ بھی کر سکتے تھے، بھارت کے حملے کے بعد پاکستان جوابی حملے کا حق رکھتا تھا،وزیر خارجہ


اسلام آباد: وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا، مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔
تفصیلات کے مطابق سالانہ نیوز بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ خارجہ پالیسی کے ذریعے پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا، آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کو تاریخی فتح نصیب ہوئی ، بھارت نے پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان پر بےبنیاد الزامات لگائے،دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے حملے کے بعد بھی تحمل کا مظاہرہ کیا
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے بھارت کے 7 جہاز مار گرائے، ابھی ہم نے صرف دفاع کیا، اس سے زیادہ بھی کر سکتے تھے، بھارت کے حملے کے بعد پاکستان جوابی حملے کا حق رکھتا تھا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ طیارے گرنے کے بعد بھارت نے مسلسل غلط بیانی سے کام لیا،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، جنوبی ایشیا میں 4 دن کے تنازع میں پاکستان کی کارکردگی ٹیسٹ ہوئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں 36گھنٹے کےدوران 80 ڈرونز بھیجے گئے، ہم نے 79 مار گرائے، ایک ڈرون نے ایک فوجی تنصیب پر تھوڑا سا نقصان کیا، ایک شخص زخمی ہوا۔
نائب وزیر اعظم بتایا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کے لیے دوست ممالک کا تعاون جاری ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ایک ارب ڈالر کی مالی ٹرانزیکشن جلد مکمل ہونے کی امید ہے جس سے پاکستان کی ایک بڑی مالی ذمہ داری ختم ہو جائے گی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے میڈیا کو بریفنگ د یتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے،دورہ دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ صدریواے ای دورہ کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کی عالمی ساکھ میں نمایاں بہتری آئی ہے، یہ بہتری پاکستان کی نتیجہ خیز، متحرک اور مقصدی سفارت کاری کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے اس عمل میں میڈیا کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ پورے سال کے دوران ہونے والی پیش رفت کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- 12 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- 12 hours ago

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
- 13 hours ago

پی سی بی کاپاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟
- 10 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،بینک لوٹنے کی کوشش ناکام، 12 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، سرفراز بگٹی
- 7 hours ago

صدر اور وزیر اعظم کی شبِ معراج کے مقدس موقع پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد
- 7 hours ago

کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 11 hours ago

وینزویلین رہنماماریا مچاڈو کی ٹرمپ سے ملاقات، نوبل انعام امریکی صدر کے حوالے کر دیا
- 11 hours ago

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- 13 hours ago

وزیراعظم نے اسلام آباد ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کیلئے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا
- 8 hours ago

گلوکارسانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطاء اللہ کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا
- 11 hours ago

رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی
- 11 hours ago






