طالب علموں کیلئے اچھی خبر،محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان
گریجویٹ، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی امیدواروں کیلئے اسکالرشپ دستیاب ہو گی،اسکالرشپ کیلئے سندھ کا ڈومیسائل اور شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے،ترجمان


کراچی :محکمہ تعلیم سندھ نے اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند طلبا کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان کر دیا۔
محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق گریجویٹ، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی امیدواروں کیلئے اسکالرشپ دستیاب ہو گی،اسکالرشپ کیلئے سندھ کا ڈومیسائل اور شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق امیدوار کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے میرٹ پر پورا اترنا اورانگریزی زبان میں مہارت بھی ضروری ہے۔
ترجمان کے مطابق شارٹ لسٹ امیدواروں کے نام انٹرویو کے بعد فائنل کئے جائیں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ اسکالرشپ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کے حالیہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے دورے کے تناظر میں فراہم کی جا رہی ہے، جس کا مقصد سندھ کے طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 14 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 15 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 18 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 9 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago








