کسی اور کیس میں گرفتار نہ کیا جائے ،چیئرمین پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر
خدشہ ہے کہ توشہ خانہ میں سزا معطلی کے بعد کسی دوسرے مقدمے میں گرفتاری ڈال کر رہائی روک دی جائے گی،درخواست

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک نئی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ انہیں کسی اور مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ توشہ خانہ میں عمران خان کی سزا معطل ہوبھی گئی تو کسی دوسرے مقدمے میں ان کی گرفتاری ڈال کر رہائی روک دی جائے گی۔
اس بنا پر عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی کہ سابق وزیراعظم کو کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔ انہوں نے 6 دیگر مقدمات میں عمران خان کی ضمانتیں خارج ہونے کو اپنی درخواست میں چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت فوری طور پر اس درخواست پر سماعت کرے۔
وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے ملاقات سے متعلق درخواست دائر کی تو چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اس حوالے سے آرڈرپاس کردوں گا۔ تاہم انہوں نے وکیل کو اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی۔
چیف جسٹس نے استفسارپر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدربتایاکہ سیشن عدالت کوپیش کرنےکے احکامات جاری کیے جانے چاہیے تھے نہ کہ عدم پیروی کی بنیاد پرضمانتیں خارج کی جاتیں سیشن عدالت کا عدم پیروی پرضمانت خارج کرنےکاحکم کالعدم قراردیا جائے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ضمانت قبل ازگرفتاری تھی ،عدم پیشی جان بوجھ کرنہیں تھی، عدالت نےدرخواستیں خارج کیں سپریم کورٹ فیصلے میں کہا گیا ملزم کوایسی صورتحال میں دوبارہ عدالت سے رجوع کرناچاہیے۔
وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتاری کے خدشے کا بھی اظہارکیا عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کواعتراضات دورکرنے کی ہدایت کردی

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 9 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 8 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 11 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 گھنٹے قبل



