لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن کیلئے روا نہ ہوسکے ، لاہور ائیرپورٹ پر انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما شہباز شریف عدالتی حکم کے باوجود لندن روانہ نہ ہوسکے ، ائر پورٹ پر امیگریشن حکام کا شہباز شریف سے کہنا تھا کہ ہمارے سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں اور سسٹم میں کلیئرنس جاری نہیں ہوئی جس کے بعد نجی ایئر لائن نے شہباز شریف کو آف لوڈ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے حکام سے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا آرڈر ہے، ون ٹائم ٹریول کی اجازت دی ہے۔ لیگی رہنما عطا تارڑ نے ایئرپورٹ حکام کو معاملے سے آگاہ کیا، عطا تارڑ نے حکام کو عدالتی حکمنامہ پڑھ کر بھی سنایا۔
شہباز شریف ایئرپورٹ سے واپس گھر کے لیے روانہ ہوگئے، جبکہ قطر جانے والی غیرملکی پرواز اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف ایف آئی اے کی جانب سے روکے جانے پر جلد اپنا موقف دیں گے، شہبازشریف کا اس حوالے سے شام کو پریس کانفرنس کرنے کا بھی امکان ہے جبکہ نون لیگ شہباز شریف کی روانگی روکنے پر لاہور ہائیکورٹ سے دوبارہ رجوع کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کو علاج کی غرض سے 8ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی ہے ۔
اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایف آئی اے عمران خان کے حکم پر توہین عدالت کر رہی ہے، شہباز شریف کا نام ایک اور لسٹ میں شامل کر دیا، چھوٹی حرکتوں سے شہباز شریف کو فرق نہیں پڑے گا، وکلاء سے مشاورت جاری ہے، عدالت جائیں گے۔
لیگی رہنما عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کا نام ڈیڑھ گھنٹے میں ای سی ایل سے نکل سکتا ہے، شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں نہیں تھا، نیب نیازی گٹھ جوڑ کا پل شہزاد اکبر ہیں، یہ سلیکٹڈ حکمران کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہیں۔ یہ کھلم کھلا توہین عدالت ہے، سپریم کورٹ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی نیب کی استدعا مسترد کر دی تھی، عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کروانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، خطے،علاقائی امن و استحکام پر گفتگو
- 43 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف
- 5 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی
- ایک گھنٹہ قبل

بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، تمام قیدیوں کو صحت کی سہولیات میسر ہیں،عطاء اللہ تارڑ کی وضاحت
- 7 گھنٹے قبل

کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،سوار تمام افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

سونا لوگوں کی پہنچ سے دور،فی تولہ مزید 21 ہزارروپے مہنگا، نئی قیمت کیاہو گئی؟
- 5 گھنٹے قبل

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان،سمری تیار
- 6 گھنٹے قبل

قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں
- 6 گھنٹے قبل

شی جن پنگ سے برطانوی وزیرِاعظم کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کا عزم
- 6 گھنٹے قبل

عالمی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا،دفتر خارجہ
- 6 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 6 گھنٹے قبل

بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی خاتون اور بچی کی17 گھنٹوںبعد نعشیں مل گئیں
- 7 گھنٹے قبل






.jpg&w=3840&q=75)



