اسلام آباد: برطانیہ کی کورونا وائرس کی ایسٹرا زنیکا ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ گئی۔

حکومتی منصوبے کے مطابق ویکسین کی آمد کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے ، ترجمان وزارت صحت کے مطابق کورونا کی برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے ۔ویکسین کی پہلی کھیپ میں 12 لاکھ 48 ہزار 400 خوراکیں شامل ہیں، ایسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ کوویکس سہولت کے تحت لائی گئی ہے، قطر ایئر لائن کے ذریعے پاکستان کو عطیہ کی گئی ویکسین اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچائی گئی۔
خیال رہےکہ پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسی نیشن جاری ہے جس میں شہریوں کو چین کی سائنو فارم، کین سائنو بائیو ویکسین لگائی جارہی ہے۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق ملک بھر میں 1200 ویکسین سینٹر ہیں اور اب تک 20 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی ڈوز لگ چکی ہیں۔ملک میں مجموعی طور پر 10 کروڑ لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔اس وقت پاکستان میں 40 سے 50 سال کی عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگنے کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب جاپان نے پاکستان کو، کورونا وائرس کی ایک لاکھ تیس ہزار تشخیصی کٹس فراہم کی ہیں۔ٹوکیو میں پاکستان کے سفارتخانے نے باضابطہ طور پر جاپان کی ایک حفظانِ صحت کی کمپنی سے تیزی سے تشخیص کرنے والی کٹس وصول کیں۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید120افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار797ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 54ہزار 240ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.54 فیصد رہی۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 14 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 13 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 19 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 19 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 دن قبل



