حکومت کا ڈالر کی سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منظم جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کاآغاز
منظم جرائم کی سرپرستی کرنے والے اوراس میں سہولت کاری میں ملوث سرکاری اہلکاروں خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے


موجودہ نگران حکومت نے ڈالر کی سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منظم جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانہ پرکریک ڈاون کاآغاز کردیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈالروں کی سمگلنگ ،ذخیرہ اندوزی اورمنظم جرائم کی سرپرستی کرنے والے اوراس میں سہولت کاری میں ملوث سرکاری اہلکاروں کی نشاندہی ہورہی ہے اورا ن کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔
نگران وزیرداخلہ سینیٹرسرفرازبگٹی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ہدایات پر ملک بھرمیں سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون مہم کا آغاز کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ فرنٹئیر کور بلوچستان نے افغانستان کوچینی کی سمگلنگ کی کوشش کوکو کامیابی سے ناکام بنادیا ہے
وزیر اعظم پاکستان @anwaar_kakar کی ہدایات پر پورے ملک میں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ FC بلوچستان North نے گزشتہ رات کامیاب آپریشن میں چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ pic.twitter.com/mX0YqSdz8L
— Senator Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) September 6, 2023
سرکاری حکام کے مطابق غیرقانونی اقتصادی ومعاشی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی مکمل فہرستیں تیارہیں اوران عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاون جاری ہے۔ ڈالر کے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں مسلسل کمی کے تناظرمیں ڈالر کی سمگلنگ ،ذخیرہ اندوزی اورمنظم جرائم میں ملوث عناصر اوربلیک مارکیٹ کے خلاف بڑے پیمانہ پرانتظامی کارروائیوں کا فیصلہ کیاگیاہے۔
حکومت نے غیرمجاز منی چینجرز اورملک میں مالیاتی جرائم میں مصروف عمل دیگرمافیازکے خلاف سخت ایکشن کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ اس حوالہ سے بڑے پیمانے پرپالیسی اصلاحات بھی متعارف کرائی جارہی ہیں۔ان اصلاحات کے تحت اشیاء اورکرنسی کے تجارت کوتبدیل کیا جائیگا۔ فضائی، زمینی اور سمندری راستوں کی نگرانی کا نظام بہترکردیاگیاہے اورکرنسی واشیاء ضرویہ کے غیرقانونی نقل وحمل کی اجازت نہیں دی جائے گی

کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات
- 2 hours ago

فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ
- 2 hours ago

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 19 hours ago

بیٹی اور اہلیہ کے اغوا، قتل کیس میں سابق ڈی ایس پی عثما ن حیدر کی عبوری ضمانت خارج
- 40 minutes ago

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 21 hours ago

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 18 hours ago
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 18 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا
- 2 hours ago

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 16 hours ago

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 16 hours ago

ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق،لواحقین کاشدید احتجاج
- an hour ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 19 hours ago











