لاہور: موٹروے پولیس سنٹرل زون نے کمسن بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ بیمار بچے ابراہیم کو اسکی والدہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال چیک کروانے گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس سنٹرل زون نے کمسن بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ بیمار بچے ابراہیم کو اسکی والدہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال چیک کروانے گئی تھی۔
ترجمان سنٹرل زون موٹر وے پولیس کے مطابق نامعلوم خاتون بچے کو اسکی ماں سے ڈاکٹر سے چیک اپ کروانے کے بہانے اندر لے گئی، کافی دیر تک خاتون کے واپس نہ آنے پر بچے کے لواحقین نے تھانہ فرید ٹاؤن میں رپورٹ درج کرا دی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ضلعی کنٹرول سے اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس نے بسوں کی چیکنگ شروع کر دی۔ موٹروے پولیس نے دوران چیکنگ پتوکی کے قریب لاہور جانے والی بس سے بچے کو برآمد کروا لیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ اغواکار خاتون مریم بی بی جلو موڑ لاھور کی رہائشی تھی ۔ ملزمہ مریم بی بی کو گرفتار کر کے بچے سمیت مزید کاروائی کے لیے مقامی ضلعی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
موٹروے پولیس کی بروقت کاروائی کرنے پر بچے کے والدین اور عوام نے موٹر وے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ ڈی آئ جی سنٹرل زون مسرور عالم کولاچی نے افسران کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 17 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 14 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 14 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 19 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago











