Advertisement
پاکستان

این اے 249 ضمنی انتخاب ، پی پی کے قادرخان مندوخیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی : این اے 249 ضمنی انتخاب کے کامیاب امیدوار قادرخان مندوخیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 10th 2021, 4:17 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے  این اے 249 ضمنی انتخاب کے کامیاب امیدوار پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق قادر مندوخیل ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد 909 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے ہیں ۔  تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی۔پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 15ہزار 656 ووٹ لے کامیاب ہوئے۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل 14 ہزار 747 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

گزشتہ روز این اے 249 ضمنی الیکشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کرلی گئی تھی۔ پیپلز پارٹی کی این اے 249 پر کامیابی برقرار رہی تھی۔

رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا تھا  کہ  این اے 249 ضمنی الیکشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگئی ہے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ قادر خان مندوخیل 906 ووٹوں سے جیت گئے ہیں ۔

واضح  رہے کہ 29 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کامیاب قرار پائے تھے۔ مفتاح اسماعیل نے 15 ہزار 473 ووٹ لئے تھے ، دونوں کے ووٹوں میں صرف 683 ووٹ کا فرق تھا ۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کے درخواست الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منظور کی تھی۔لیکن کراچی کے حلقے این اے 249 پر دوبارہ گنتی بھی متنازع ہوگئی تھی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے علاوہ الیکشن میں شامل تمام جماعتوں نے دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

Advertisement
26 حاجیوں کی جان بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیازسے نوازا گیا

26 حاجیوں کی جان بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیازسے نوازا گیا

  • ایک گھنٹہ قبل
معروف بالی وڈ اداکار راجپال یادیو کے والد انتقال کر گئے

معروف بالی وڈ اداکار راجپال یادیو کے والد انتقال کر گئے

  • 2 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلا مقابلہ چئیرمین پبلک اکاوّنٹ کمیٹی منتخب

پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلا مقابلہ چئیرمین پبلک اکاوّنٹ کمیٹی منتخب

  • ایک گھنٹہ قبل
پشاور ہائیکورٹ کاالیکشن کمیشن کو 60 روز میں خیبرپختونخوا   میں سینیٹ انتخابات کروانے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ کاالیکشن کمیشن کو 60 روز میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کروانے کا حکم

  • 3 گھنٹے قبل
دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری،فہرست میں پاکستان کی 47 یونیورسٹیاں بھی شامل

دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری،فہرست میں پاکستان کی 47 یونیورسٹیاں بھی شامل

  • 2 گھنٹے قبل
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ

  • 3 گھنٹے قبل
صوبائی حکومت کا نگران دور میں بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ،بل اسمبلی میں پیش

صوبائی حکومت کا نگران دور میں بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ،بل اسمبلی میں پیش

  • 31 منٹ قبل
ترکیہ کے صدر رجب طیب اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

ترکیہ کے صدر رجب طیب اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

  • 2 گھنٹے قبل
تحریک انصاف  نے کسی جواز  کے بغیر یکطرفہ طورپر مذاکراتی عمل ختم کیا ، وزیر اطلاعات

تحریک انصاف نے کسی جواز کے بغیر یکطرفہ طورپر مذاکراتی عمل ختم کیا ، وزیر اطلاعات

  • 3 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں بڑا ضافہ،فی تولہ کتنے  کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں بڑا ضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 4 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:صوبائی حکومت کا پولیس طرز پر نئی فورس بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا:صوبائی حکومت کا پولیس طرز پر نئی فورس بنانے کا فیصلہ

  • 2 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد پیکا ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ میں بھی پیش،اپوزیشن اور صحافیوں کا واک آوّٹ

قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد پیکا ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ میں بھی پیش،اپوزیشن اور صحافیوں کا واک آوّٹ

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement