پاکستان
کرکٹ ورلڈ کپ :پاکستانی ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہیں ہوسکے
پاکستان کرکٹ بورڈ ویزے کے اجرا کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم اسکواڈ اور فینز کے ویزوں کے حوالے سےابھی کچھ نہیں بتایا گیا، پی سی بی ایک ہفتے سے بھارتی ہائی کمیشن سے رابطے میں ہے، ایک ہفتے سے ویزوں کے جلد اجرا کے حوالے سے کہا گیا لیکن ہفتے کے آخری روز بھی ویزوں کا اجرا نہ ہو سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ویزے تاخیرکا شکار ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ ویزے کے اجرا کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مسئلے سے متعلق آگاہ کردیا، معاہدے کے مطابق بروقت ویزے جاری کرنے کا کہا تھا۔
پاکستان
ذولفقار علی بھٹو کیس کی سماعت لائیو دکھائی جائے ،بلاول بھٹو کی درخواست
درخواست میں استدعا کی گئی کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری کی جانب سے دائر کیا گیا لہٰذا کیس کی سماعت براہ راست دکھائی جائے

اسلام آباد: ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کیس کی لائیو ٹیلی کاسٹ کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست بلاول بھٹو کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دائر کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری کی جانب سے دائر کیا گیا لہٰذا کیس کی سماعت براہ راست دکھائی جائے۔ عدالتی نظام پر لگے اس دھبے کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے ریفرنس کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے۔
بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ذوالفقار بھٹو کو ایک قتل کی سازش کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی، ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دے دی گئی لیکن ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے۔ بھٹو کا نظریہ روٹی، کپڑا اور مکان تھا۔
پاکستان
مقبوضہ کشمیر کی کوئی اندرونی خود مختاری نہیں فیصلہ آئینی قرار ،بھارتی سپریم کورٹ
سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ آرٹیکل 370 (3) کے تحت صدر کے ذریعہ اگست 2019 کو حکم جاری کرنے کے اختیارات کے استعمال میں کوئی خرابی نہیں ہے

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 منسوخ کرنے کے خلاف دائر اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ہندو انتہا پسند مودی سرکار کا 5 اگست 2019 کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
سپریم کورٹ کے چیف جٹس ڈی وائے چندراچد کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف 20 سے زائد درخواستوں پر 16 دن تک روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی تھی اور پیر کے روز کیس سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا۔
فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کو آئینی طور پر درست قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے کہا ہے کہ وہ 30 ستمبر 2024 تک جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کرائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے ، آرٹیکل 370عارضی اقدام ہے، کشمیر نے ہندوستان سے الحاق کے بعد داخلی خود مختاری کا عنصر برقرار نہیں رکھا، آرٹیکل 370 جموں و کشمیر کے یونین کے ساتھ آئینی انضمام کے لئے تھا، بھارتی صدراعلان کرسکتے ہیں کہ آرٹیکل 370 کا وجود ختم ہوگیا ہے۔
چیف جسٹس آف انڈیا نے فیصلے سناتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی کوئی اندرونی خود مختاری نہیں۔
یاد رہے کہ 5 رکنی بینچ کی جانب سے درخواستوں پر فیصلہ 5 سمتبر کو محفوظ کیا گیا تھا جبکہ بنچ میں جسٹس ایس کے کول، جسٹس سنجیو کھنہ، بی آر گوائی اور جسٹس سوریہ کانت بھی شامل تھے۔
درخواستوں میں آرٹیکل 370 کے خاتمے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، جبکہ جموں و کشمیر کو جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کو بھی چیلنج کیا گیا تھا۔
جسٹس کول نے ریاستی اور غیر ریاستی دونوں طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کی ہدایت کی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ آرٹیکل 370 (3) کے تحت صدر کے ذریعہ اگست 2019 کو حکم جاری کرنے کے اختیارات کے استعمال میں کوئی خرابی نہیں ہے، ہم صدارتی اختیارات کے استعمال کو درست سمجھتے ہیں، مرکز کے ہر فیصلے کو چیلنج نہیں کر سکتے۔
پاکستان
نگراں وزیر داخلہ کا پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا ارادہ
نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے

اسلام آباد: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پیر کو اسلام آباد میں پولیس لائنز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس دہشتگردی کی لعنت کا اجتماعی اور مستقل مزاجی سے مقابلہ کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہی اس جنگ میں فاتح ہوگا۔
ملک کے قیام کے بعد سے ہی اس کے خلاف رچی جانے والی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دی گئی بے مثال قربانیوں کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان بہادر افراد نے ہمارے بہتر مستقبل کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اورکہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
چین نے پاکستان میں پہلے 765کلو واٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
ٹیکنالوجی 17 گھنٹے پہلے
آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا باضابطہ آغاز
-
تفریح 16 گھنٹے پہلے
امیتابھ بچن اپنے نواسے کو پرموٹ کرنے میں لگ گئے
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
دنیا 18 گھنٹے پہلے
امریکا کا ایف ۔ 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور
-
پاکستان 2 دن پہلے
عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر مشاورت
-
دنیا ایک دن پہلے
مصر میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز کر دیا گیا