Advertisement

کورونا وائرس : دنیا بھر میں ہلاکتیں 33لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن : دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ، عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں متاثرین کی تعداد 15 کروڑ 89 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 33 لاکھ06 ہزار 723 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 11th 2021, 12:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  دنیا بھر میں کورونا کا قہر برقرار، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز اور  اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے ، امریکا میں ایک روز میں240سے زائدافراد ہلاک ہو گئے،امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 95 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے ۔امریکامیں مریضوں کی تعداد3کروڑ34لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ۔

ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرے  نمبر پر ہے، بھارت میں24گھنٹوں میں  کوروناکے3لاکھ66ہزارسے زائدنئے مریض سامنےآگئے جبکہ کوروناسے ایک روز میں3748افراد جان سے گئے۔، بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 26 لاکھ  سے زائد ہے اور 2 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے ایک روز میں856ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ  برازیل میں ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ    22ہزارسے زائد ہوگئی۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 51لاکھ سے تجاوزکرگئی۔فرانس میں کورونا سے 115 اموات رپورٹ ، فرانس میں اب تک کورونا سے1لاکھ6ہزارسے زائد اموات  ہوگئی فرانس میں کورونا مریضوں کی تعداد57لاکھ سے تجاوز کرگئی  ہے ۔روس میں کورونا سے ایک روز میں334ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، روس میں اب تک1لاکھ13ہزار سے زائد افراد ہلاک  ہوگئے،خبرایجنسی  کے مطابق روس میں مریضوں کی تعداد48لاکھ سے زائد ہوگئی ۔

اسپین میں کوروناسے78ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے، اسپین میں  کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد35لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔برطانیہ میں مہلک وائرس سےہلاکتوں کی مجموعی تعداد1لاکھ 27ہزارہوگئی جبکہ کوروناسے44لاکھ سے زائدافرادمتاثرہوئے۔ اٹلی میں کورونا سے ایک روز میں139ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ اٹلی میں اب تک کوروناسے1لاکھ22ہزار سے زائد افرادہلاک  ہوچکے ہیں ۔ایران میں اب تک74ہزارسے زائد افراد کوروناوائرس  سے اموات ہوچکی ہیں جبکہ  وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد26لاکھ سے زائد ہوگئی۔ ترکی میں اب تک43ہزارسے زائدافراد موت  کے منہ میں چلے گئے ۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑسے زائد  ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس سال 2019 دسمبر میں چین میں رپورٹ ہوا،  11 مارچ  2020 کو اسے ’’عالمی وبا‘‘ قرار دیا گیا۔ اب تک 185سے زائد ممالک اس عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

Advertisement
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • a day ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • a day ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • a day ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 days ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • a day ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • an hour ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 4 hours ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • a day ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 28 minutes ago
Advertisement