جی این این سوشل

علاقائی

کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

کراچی:کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم ، مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں منقطع، شمال مغرب کی سمت سےگرم ہوا15کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہے، کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔  آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  مرطوبیت زیادہ ہونے سے درجہ حرارت دو ڈگری زیادہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ، ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم  رہنے کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی علاقوں میں مختلف  مقامات پرموسم  ابر آلود ہونے کا امکان   ہے۔

پاکستان

صدر مملکت کی زیر صدارت سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اجلاس

اجلاس میں وزیرِداخلہ محسن نقوی، وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ، صوبائی وزیرداخلہ ضیالنجار اور آئی جی غلام نبی میمن شریک ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی زیر صدارت سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اجلاس

سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کے لیے صدر مملکت آصف زرداری کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں صدر آصف علی زرداری کی سربراہی میں امن و امان کا اجلاس جاری ہے، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

کچے کے علاقے میں آپریشن اور اسٹریٹ کرائم کی صورتحال پر اعلیٰ حکام کی جانب سے بریفنگ دی جارہی ہے۔

اجلاس میں وزیرِداخلہ محسن نقوی، وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ، صوبائی وزیرداخلہ ضیالنجار اور آئی جی غلام نبی میمن شریک ہیں، اس کے علاوہ ڈی جی ریِنجرز سندھ ، چیف سیکرٹری اور دیگر بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس سے پہلے صدر زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کی منحرف رکن سعدیہ سہیل رانا کی استحکام پاکستان پارٹی سے بھی راہیں جدا

ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی چھوڑ رہی ہوں، سعدیہ سہیل رانا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کی منحرف رکن سعدیہ سہیل رانا کی استحکام پاکستان پارٹی سے بھی راہیں جدا

پی ٹی آئی کی منحرف رکن سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی سے بھی راہیں جدا کر لیں۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ۔

 سعدیہ سہیل کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی چھوڑ رہی ہوں ، پارٹی صدر علیم خان کو پارٹی چھوڑنے کے فیصلے سے تحریری آگاہ کردیا۔

واضح رہے کہ سعدیہ سہیل نے گزشتہ برس کے آخر میں جہانگیرترین سے ملاقات کرکے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

فیلڈ ہسپتالوں کا منصوبہ کامیاب بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب  نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

فیلڈ ہسپتالوں کے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتالوں کا منصوبہ کامیاب بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، میں نے اور نواز شریف نے ایک خواب دیکھا تھا کہ لوگوں کو صحت کی سہولت گھر کی دہلیز پر میسر ہو آج وہ خواب پورا ہو گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتالوں میں او پی ڈی، حفاظتی ٹیکہ جات اور زچہ بچہ کی سہولت میسر ہو گی، فیلڈ ہسپتال میں لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی ہوں گی جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں سرجری کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 6 ہفتوں میں چاروں اطراف فیلڈ ہسپتال کھڑے کردیئے، فیلڈ ہسپتال دیہی علاقوں میں بھی پہنچیں گے، فیلڈ ہسپتال وہاں سہولت فراہم کریں گے جہاں کوئی ہسپتال نہیں،فیلڈ ہسپتال میں عوام کو طبی سہولیات میسر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں، آج سے پہلے کنٹینرز صرف جلاؤ ، گھیرا ؤ اور بل پھاڑنے کیلئے استعمال ہوتے تھے، اب فیلڈ ہسپتالوں میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی ہو گی، فیلڈ ہسپتالوں میں وہ تمام سہولیات میسر ہوں گی جو ایک کلینک میں ہوتی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 32 فیلڈ ہسپتال آج پنجاب بھر میں پھیل جائیں گے، آج پہلے فیلڈ ہسپتال کے ساتھ بہاولپور جار ہی ہوں، میری ویڈیوز پر تنقید کرنے والے کمروں سے نکل کر عوام کی خدمت کریں تاکہ ان کی بھی ویڈیوز بنیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll