Advertisement

دہشت گردو ں نے کولاچی پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 5th 2023, 12:37 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
دہشت گردو ں نے کولاچی پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا

ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بدھ کے روز دہشت گردوں نے کلاچی پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آٹھ سے نو دہشت گردوں نے کلاچی تھانے پر حملہ کیا، جس کے بعد دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دہشت گردوں کے تعاقب میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو کلاچی روانہ کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔

Advertisement
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 3 دن قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 20 گھنٹے قبل
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 3 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 2 دن قبل
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 2 دن قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 20 گھنٹے قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 17 گھنٹے قبل
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 3 دن قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 21 گھنٹے قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 17 گھنٹے قبل
Advertisement