پاکستان کی اسرائیل کے معاملے پر پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں، جلیل عباس جیلانی


نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ ہم فلسطین کو فوری انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، اسرائیل تاحال فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کی اجازت نہیں دے رہا، اس حوالے سے مصری حکام سے رابطے میں ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل فلسطین کے عوام کی نسل کشی کر رہا ہے۔ فلسطین میں بہت افسوسناک صورتحال چل رہی ہے، وہاں لوگوں کے پاس کھانا، پانی نہیں ہے، فلسطین میں خواتین بچے، محفوظ نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 70 سال سے اسرائیل نے فلسطین میں جبری قبضہ کیا ہوا ہے، اسرائیل کی ظلم و بربریت پاکستان کے لیے ناقابل قبول ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل، غزہ کے نہتے شہریوں پر بمباری کر رہا ہے۔
جلیل عباسی جیلانی نے کہا کہ ہم غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کو عالمی قوانین کی پابندی کرنی چاہیے، اسرائیل فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرے۔ 18 اکتوبر کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس جدہ میں ہوگا، پاکستان کی طرف سے میں اجلاس کی نمائندگی کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے اِس اجلاس کا واحد ایجنڈا یہی ہے کہ کس طرح اسرائیلی مظالم کو روکا جائے، فلسطینیوں کے حقوق کا کس طرح تحفظ کیا جائے، سیز فائر کس طرح کروایا جائے اور انتہائی ضروری انسانی امداد کس طرح وہاں پہنچائی جائے۔ پاکستان کی اسرائیل کے معاملے پر پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں، مشرق وسطیٰ میں فلسطین کے مسئلے کا حل نکالنا انتہائی ناگزیر ہے، پاکستان کی فلسطین پر پوزیشن ماضی سے پیوستہ ہے۔
ان کا کہنا تھا ہمارا مؤقف ہے اسرائیل لازمی بین الاقوامی قوانین، فلسطین پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کرے۔ ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ یہ 70 سال کے فلسطینی زمین پر اسرائیل کے غیرقانونی قبضے کا نتیجہ ہے۔ اس معاملے میں پاکستان کا موقف واضح ہے۔ پاکستان 1967 سے قبل کی سرحدوں، القدس شریف درالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطین ریاست چاہتا ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں جلیل عباس جیلانی نے کہا، پاکستان فلسطین کو ضرور امداد بھیجے گا، ہم بالکل تیار ہیں، غزہ کے محاصرے میں فلسطین کے جو لوگ ہیں ابھی تک تو وہاں جانے نہیں دیا جا رہا، او آئی سی میں بھی بحث ہوگی کہ ہیومن کوریڈور کھولا جائے تاکہ امدادی پہنچائی جا سکے۔‘
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ہم فلسطین کو فوری انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن اسرائیل تاحال فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کی اجازت نہیں دے رہا اس حوالے سے مصری حکام سے رابطے میں ہیں، دورہ سعودی عرب کے دوران خود وہاں کے ہم منصب سے ملاقات کروں گا۔

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 17 گھنٹے قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 18 گھنٹے قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 دن قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 20 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 3 دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 19 گھنٹے قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 دن قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 2 دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 9 گھنٹے قبل
