نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے


نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے، حکومت ہاکی کے فروغ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے لیجنڈز ہمارے ہیرو ہیں، ہم ان کا احترام کرتے ہیں، نئے کھلاڑیوں کو تاکید ہے کہ وہ ہاکی کے لیجنڈز کی پیروی کریں، انسان منزل کا تعین کر لے پھر بھرپور جذبے، لگن اور محنت کے ساتھ میدان میں اترے تو کبھی ناکام نہیں رہتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام 67ویں قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید مختار، پاکستان ہاکی ٹیم کے لیجنڈز اصلاح الدین، شہباز سینئر اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی قوم کی پہچان ثقافت اور کھیلوں سے ہوتی ہے، ماضی قریب میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کا دنیا میں انتہائی نمایاں مقام تھا لیکن مختلف وجوہات کی بناء پر یہ بتدریج کم ہوتا چلا گیا، آج مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ اس کھیل میں ایک بار پھر جان پڑ گئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت کی پاکستان کی آبادی 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے اور نوجوان کسی بھی قوم کے مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیں، ان نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے بہترین میدان اور سامان کی فراہمی صرف حکومت پاکستان کی ہی ذمہ داری نہیں بلکہ اس میں تمام نجی اداروں اور کمپنیوں کو بھرپور شمولیت اختیار کرنی چاہئے تاکہ یہ نوجوان ملکی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید مختار خود بھی ہاکی کے کھلاڑی رہے ہیں اور وہ اس وقت بھی اس قومی کھیل کی ترویج کیلئے کوشاں ہیں، ان کی گرانقدر سوچ اور ذاتی کاوشوں کی وجہ سے یہاں پر ایک شاندار ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہوئے ہیں، اس ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر آرمی ویلفیئر ٹرسٹ اور پی ایچ ایف کی تمام انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ آرمی ویلفیئر ٹرسٹ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کے فروغ کیلئے کوششوں کو جاری رکھا ہوا ہے اور کامیابی کے ساتھ 67ویں قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد یقینی بنایا ہے۔
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 17 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 20 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 17 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 دن قبل





