کرکٹ ہے کچھ بھی ہو سکتا ہے کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ کے باقی تمام میچوں میں کامیابی حاصل کریں


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ میں ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں تھی۔
پیر کو چنائی میں افغانستان کے خلاف میچ کے بعد بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ شکست سے ٹیم کو دکھ ہوا، ہمارا ٹوٹل اچھا تھا لیکن بائولنگ میں ہم اچھا نہیں کرسکے کیونکہ ہمارے سپنرز مڈل اوورز میں وکٹیں نہیں لے پائے۔
ورلڈ کپ میں اگر آپ کسی ایک شعبے میں بھی کمزور ہیں تو میچ میں واپسی ممکن نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹوٹل اچھا تھا اور اس کے دفاع میں ہم نے بائولنگ کرتے ہوئے اچھی شروعات کی لیکن ہم وکٹیں نہ لے سکے اس کا سارا کریڈٹ افغانستان بلے بازوں کو جاتا ہے۔
ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہے۔ انہوں نےکہا کہ دوسری اننگز میں بھی پچ سپنرز کو سپورٹ کر رہی تھی، افغانستان کے بلے بازوں پر کوئی دبائو نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں شکست کے بعد دبائو میں رہنے والی بات درست نہیں ہے، کرکٹ ہے کچھ بھی ہو سکتا ہے، کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ کے باقی تمام میچوں میں کامیابی حاصل کریں۔
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 17 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 21 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 20 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 16 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل








