جی این این سوشل

کھیل

اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 5 نومبر سے فرانس میں شروع ہوگا

ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 5 نومبر سے فرانس میں شروع ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پیرس: موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا25واں ایڈیشن 5 نومبر سے فرانس کے مشہور شہر میٹز میں شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ انڈور ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اطالوی ٹینس سٹار لورنزو سونیگو اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں ہیوگو نیس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان زیلینسکی پرمشتمل پولینڈ کی جوڑی اعزاز کا دفاع کرے گی۔

ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ ہارڈ کورٹ انڈورپر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ 11 مومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

پاکستان

سی ڈی اے کا بڑا ایکشن،  خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کا عمل شروع

بلڈنگ رولر کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے، سی ڈی اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ڈی اے کا بڑا ایکشن،  خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کا عمل شروع

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا بڑا ایکشن،  خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ۔

سی ڈی اے نے خیبر پختونخواہ ہاؤس کے متعدد بلاک سیل کر دیے گئے ۔

سی ڈی اے زرائع کے مطابق بلڈنگ رولر کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے۔

سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کے پی ہاوس سیل کر رہے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ ہیں

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا

بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی شاندار کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا ۔ 

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔

پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاجی مظاہروں میں شرکت اور خطاب کی دعوت دی ہے۔

بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی شاندار کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے تاکہ پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لیے لازوال رشتے میں بندھ  جائیں

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

 وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر سے ملاقات کر کے کراچی میں پیش آنے والے دہشت گردانہ واقعے پر تعزیت کا اظہار

وزیر اعظم نے کہا کہ واقعے کے ذمہ داران کی جلد از جلد شناخت کے بعد انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر سے ملاقات کر کے کراچی میں پیش آنے والے دہشت گردانہ واقعے پر تعزیت کا اظہار

 وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر سے ملاقات کر کے کراچی میں پیش آنے والے دہشت گردانہ واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے گزشتہ روز کراچی میں چینی قافلے پر دہشت گرد حملے کی مذمت اور انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی۔

چینی سفیر  نے کراچی میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے فوری ردعمل اور تحقیقات کے آغاز پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا اور معاملے کی مؤثر تحقیقات، ذمہ دار دہشتگردوں کی فوری شناخت اور ان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی امید اور اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے دہشت گرد حملے میں چینی باشندوں کے جاں بحق ہونے پر شدید رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے ذمہ دار افراد کی جلد از جلد شناخت کے لیے حکومت مکمل طور پر متحرک ہے، واقعے کے ذمہ داران کی جلد از جلد شناخت کے بعد انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود ہمارے چینی بھائیوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی اس گھناؤنی سازش کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا، کراچی واقعے کی تحقیقات کی میں ذاتی طور پر خود نگرانی کروں گا جبکہ مستقبل میں غیر ملکیوں کیلئے سکیورٹی  انتظامات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ واقعے کے ذمہ دار افراد کو جلد از جلد قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی،ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll