پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی کی چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

ایاز صادق نے کہا کہ واقعے میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہوا،  دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اکتوبر 7 2024، 7:29 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسپیکر  قومی اسمبلی کی چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔

سردار ایاز صادق نے کراچی میں چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہوا،  دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں دو چینی شہریوں کے جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، دشمن ملک میں بد امنی پھیلانے کی گھناؤنی شازش میں مصروف ہے۔