تجارت

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر تین فیصد کمی

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 3.68 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اکتوبر 7 2024، 9:56 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر تین فیصد کمی

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 3.68 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے 3.81 ملین ٹن سے تین فیصد کم ہے۔

ستمبر2024میں ملک میں 1.27ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبر میں ملک میں 1.22ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.85ملین ٹن پیٹرول، 1.42ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 0.21 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 1.85ملین ٹن پیٹرول ،1.44ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل اور0.35 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔