Advertisement
پاکستان

سینیٹ اجلاس، اسرائیلی جارحیت و بربریت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی اور انسانیت کے خلاف اسرائیلی جرائم اور ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت، قرارداد

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 1st 2023, 8:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سینیٹ اجلاس، اسرائیلی جارحیت و بربریت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت و بربریت کے خلاف مذمتی قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔

اجلاس میں قائد ایوان سینیٹر اسحق ڈار نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ آف پاکستان غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کے معاملے پر اپنے ہنگامی اجلاس میں انسانیت کے خلاف اسرائیلی جرائم اور ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل غزہ کی مقبوضہ پٹی میں مقیم فلسطین کے معصوم بچوں، عورتوں اور مردوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی جا رہی ہے۔ ایوان اعلان کرتا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے ہولوکاسٹ کے بعد کسی بھی ملک نے اس طرح کی بربریت اور ایسے بڑے پیمانے پر قتل عام اور جنگی جرائم کا ارتکاب نہیں کیا ۔

قرارداد میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی مکمل حمایت اور اسرائیل کی حمایت کرنے والوں کے دہرے معیار اور منافقت کی مذمت کی گئی ہے کیونکہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے جرم میں شریک ہیں۔ یہ قرارداد پاکستانی عوام کے جذبات اور مسئلہ فلسطین پر فلسطینی عوام کی پاکستان کی طرف سے مسلسل حمایت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

ایسی پالیسی جس کا اعلان بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کیا تھا جو فلسطین کے عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت پر مبنی ہے اور اس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان غزہ میں فوری جنگ بندی، اسرائیلی ناکہ بندی کے خاتمے اور غزہ کے شہریوں کو ادویات، خوراک، پانی اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے لئے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو غزہ تک مکمل رسائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

یہ ایوان امت مسلمہ کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کے لئے کی جانے والی تمام اسرائیلی کارروائیاں بند کرنے اور اسرائیلی جارحیت اور قبضے کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔ ایوان نے قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دےدی۔

Advertisement
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • ایک دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • ایک دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • ایک دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
Advertisement