- Home
- News
گلوکار عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان 77 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
گلوکار کی مداحوں سے ایصاک ثواب کے لیے دعا کی اپیل
گلوکار عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان 77 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
عدنان سمیع نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ میں انتہائی دکھ کے ساتھ اپنی پیاری والدہ بیگم نورین سمیع خان کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم گہرے غم اور صدمے سے دوچار ہیں، وہ ایک شاندار شخصیت کی مالک خاتون تھی جنہوں نے ہر اس شخص کو محبت اور خوشی دی جن سے ان کا رابطہ ہوا۔ ہم ان کی بہت زیادہ کمی محسوس کریں گے، براہ کرم ان کی روح کے ایصاک ثواب کے لیے دعا فرمائیں۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون۔
View this post on Instagram
عدنان سمیع نے دعا کی کہ اللہ پاک ہماری پیاری ماں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین۔
سمیع نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی تصویر بھی شیئر کی جس میں ان کی تاریخ پیدائش 1947 درج ہے۔
واضح رہے کہ عدنان سمیع نے سال 2015 میں بھارتی شہریت حاصل کرلی تھی، وہ شہریت حاصل کرنے سے پہلے بھی کئی سال تک کام کے سلسلے میں بھارت میں ہی مقیم رہے۔
امریکہ کا اعلیٰ سطحی وفد ہیئت التحریر کے رہنماؤں سے ملاقات کیلئے شام پہنچ گیا
- 16 گھنٹے قبل
ٹانک: سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 7 خوارجی ہلاک
- 15 گھنٹے قبل
یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی،8 افراد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل
مدارس رجسٹریشن بل پر وزیراعظم نے وزارت قانون کو آئین کے مطابق عملی اقدام کی ہدایت کر دی ،مولانا فضل الرحمان
- 15 گھنٹے قبل
آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جنوبی افریقی بلےباز ہینرک کلاسن پر جرمانہ عائد
- 13 گھنٹے قبل
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 15 گھنٹے قبل