جی این این سوشل

صحت

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے مزید 240 نئے مریض سامنے آئے ہیں، محکمہ صحت پنجاب

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے مزید 240 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی بخار کے 124 مریض سامنے آئے۔ لاہور میں رواں سال ڈینگی بخار کے مثبت مریضوں کی تعداد 4032 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے 25، ملتان سے 16، گوجرانوالہ سے 24 اور فیصل آباد سے چار مریض رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی بخار کے 139 مریض زیر علاج ہیں جب کہ لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 59 مریض داخل ہیں۔

کھیل

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست

پاکستان کیجانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف بھارتی ویمن ٹیم نے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پرپورا کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت 
 کی پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت ویمن نے پاکستان ویمن کو 6 وکٹ سے شکست دیدی۔


ورلڈکپ میں پاکستان ویمنز نے بھارت کو جیت کےلیے 106 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کیجانب سے ندا ڈار 28 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
منبیہ علی17اور عروب شاہ نے ناقابل شکست 14رنز بنائے، بھارت کی ارون دھتی ریڈی نے3 وکٹیں لیں۔


پاکستان کیجانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف بھارتی ویمن ٹیم نے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پرپورا کرلیا، بھارتی بیٹر شفالی ورما نے 32 اور جمائمہ روڈریگز نے 23 رنز بنائے، سمریتی مندھانا7اور ریچہ گھوش صفر پر آوٹ ہوئیں۔


پاکستان کی فاطمہ ثنا نے2وکٹیں حاصل کیں، سعدیہ اقبال اور عمیمہ سہیل نے  ایک ایک وکٹ لی،بھارتی بولر اروندھتی ریڈی کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

میانوالی کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک

کارروائی کے دوران فرار ہونے والے 8 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میانوالی کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک

میانوالی کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال کے قریب انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فرار ہونے والے 8 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد میانوالی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کی کراچی میں چینی شہریوں پر حملے کی مذمت ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم

چینی اور پاکستانی دونوں متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی کراچی میں چینی شہریوں پر حملے کی مذمت ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم

کراچی میں چینی شہریوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے چین کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 2 چینی انجینئرز کی جانیں گئیں اور ایک زخمی ہوا۔ ہم چینی اور پاکستانی دونوں متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جب کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی یہ کارروائی پاکستان اور چین کی پائیدار دوستی پر بھی حملہ ہے، ہم اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مجید بریگیڈ اس بزدلانہ حملے ذامہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کےلئے پرعزم ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین قریبی شراکت دار اور آہنی بھائی ہیں، وزارت خارجہ ہم آہنگی اور سہولت کے لیے چینی سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے،پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں اور پاکستان میں اداروں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں رات گئے انٹرنیشنل ایئر پورٹ سگنل کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 غیر ملکی سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے سے متعدد گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہوگئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll