جی این این سوشل

پاکستان

جاپان اور پاکستان کے درمیان دفاعی تبادلوں میں پیشرفت خوش آئند ہے ،وزیر اطلاعات

نگران وزیراطلاعات نے کہا کہ جاپان ڈیفنس فورسز ڈے پر حکومت جاپان اور جاپانی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جاپان اور پاکستان کے درمیان دفاعی تبادلوں میں پیشرفت خوش آئند ہے ،وزیر اطلاعات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی 69 ویں جاپان ڈیفنس فورسز ڈے 2023 کے موقع پر جاپانی سفارت خانہ کے زیر اہتمام استقبالیہ میں شرکت کی۔ 

استقبالیہ میں عسکری حکام، نگراں وفاقی وزرا، اراکین پارلیمنٹ، سفارتکاروں سمیت دیگر افراد بھی شریک ہوئے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ جاپان ڈیفنس فورسز ڈے پر حکومت جاپان اور جاپانی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے دفاعی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔

نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ جاپان اور پاکستان کے درمیان دفاعی تبادلوں میں پیشرفت دیکھ کر خوشی ہوئی۔

دنیا

اسرائیل مشترکہ دشمن ہے، امت مسلمہ کو صیہونی طاقت کیخلاف متحد ہونا ہوگا، ایرانی سپریم لیڈر

جس طرح 7 اکتوبر کا حملہ جائز تھا اسی طرح ایران کا اسرائیل پر حملہ جائز ہے، آیت اللہ خامنہ ای

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل مشترکہ دشمن ہے، امت مسلمہ کو  صیہونی طاقت  کیخلاف متحد ہونا ہوگا، ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل مسلمانوں کو مشترکہ دشمن ہے، امت مسلمہ کو اسرائیل کیخلاف متحد ہونا ہوگا۔

تہران میں پانچ سال بعد نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ مسلمان مظلوم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں، اسرائیل غزہ میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے،فلسطین پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامیہ کے دشمنوں کے آپریشن روم ایک جگہ پر ہیں اور وہ ایک ہی ذریعہ سے معلومات حاصل کرتے ہیں، مسلمان قوموں کو افغانستان سے یمن، ایران سے غزہ اور لبنان تک دفاعی لائن بنانا ہوگی، تمام لوگوں کو قابض کےخلاف اپنی خودمختاری کا دفاع کرنے کا حق ہے ۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ اس خطبے کی مخاطب پوری دنیائے اسلام ہے، ملت عزیز لبنان اور فلسطین سے خاص خطاب ہے، سید حسن نصر اللہ کی شہادت عظیم فقدان ہے، سید حسن نصر اللہ کا جسم ہمارے درمیان سے جاچکا، ان کی روح اور انکا نظریہ آج بھی ہمارے درمیان موجود ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ جس طرح 7 اکتوبر کا حملہ جائز تھا اسی طرح ایران کا اسرائیل پر حملہ جائز ہے، ہم اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر نہیں کریں گے اور نہ ہی جلدی کریں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ن لیگیوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی کے پر امن احتجاج کے لیے ن لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن لیگیوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پر امن احتجاج کے لیے ن لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں، ن لیگیوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، ن لیگ فاشزم اور جبر کی علامت بن چکی ہے

اسلام آباد میں ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پر صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ ن لیگیوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، ن لیگ فاشزم اور جبر کی علامت بن چکی ہے، تشدد کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ معلومات موصول ہو رہی ہیں کہ لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں، ہمارے پر امن احتجاج پر تشدد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، گزشتہ روز بھی بدنام زمانہ پنجاب پولیس کی جانب سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے آئینی حدود میں رہیں ورنہ ان کے خلاف قانونی طور پر آخری حد تک جائیں گے، پر امن لوگوں کو کمزور نہ سمجھا جائے ورنہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، قوم بخوبی جانتے ہیں کہ پنجاب پولیس اور ن لیگ کی ڈوریں کہاں سے ہلائی جا رہی ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہمارے پر امن احتجاج کو کچھ اور رنگ دینے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، ہم کاغذی شیروں کو جلا کر رکھ دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے د ی

سری لنکا کی جانب سے چماری اٹھاپٹو، سُگندیکا کماری اور اُدیشیکا پرابودھانی نے 3، 3 جبکہ کویشا دلہاری نے 1 وکٹ حاصل کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست  دے د ی

شارجہ: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 116 نز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کپتان فاطمہ ثناء 30 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ندا ڈار 23، عمیمہ سہیل 18، سدرہ امین 12، منیبہ علی 11، طوبیٰ حسن 5، سعدیہ اقبال 2، گُل فیروزہ 2، ڈیانا بیگ 2 اور عالیہ ریاض 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

سری لنکا کی جانب سے چماری اٹھاپٹو، سُگندیکا کماری اور اُدیشیکا پرابودھانی نے 3، 3 جبکہ کویشا دلہاری نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ناشرہ سندھو 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll