پاکستان

عدالت کا چوہدری پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ زارا الہٰی اور بیٹے راسخ الہٰی کا نام بھی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر اکتوبر 3 2024، 12:09 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عدالت کا چوہدری پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر کا نام پی سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہیٰ ان کے صاحبزادے راسخ الہی اور بہو زارا الہیٰ کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی، ان کی اہلیہ زارا الہٰی اور بیٹے راسخ الہٰی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے بھی نام نکالنے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزاروں کی جانب سے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

یاد رہے کہ 28 جون کو وفاقی حکومت نے صدر تحریک انصاف پرویز الہٰی کا نام پی سی ایل میں ڈال دیا تھا، پرویز الہیٰ سمیت دیگر نے پی سی ایل سے اپنا نام نکالنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔