جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی کا  ڈی چوک میں احتجاج، اسلام آباد کے تمام داخلی راستے سیل

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی عمل کا حصہ نہ بنیں، اسلام آباد پولیس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا  ڈی چوک میں احتجاج،  اسلام آباد کے تمام داخلی راستے سیل
پی ٹی آئی کا  ڈی چوک میں احتجاج، اسلام آباد کے تمام داخلی راستے سیل

تحریک انصاف کا  ڈی چوک میں احتجاج، انتظامیہ نے دارالحکومت کی سکیورٹی سخت کر دی، اسلام آباد کے تمام داخلی راستے سیل کر دیے جس سے راولپنڈی سے اسلام آباد کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈی چوک سے تین افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں دو شہری اور ایک تحریک انصاف کا کارکن شامل ہے۔ چیرنگ کراس چوک دونوں جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیا گیا جبکہ ایم ایچ چوک صدر مال روڈ بھی دونوں جانب سے بند ہے۔ حیدر روڈ فلیش مین و میڑو اسٹیشن روڈ، مریڑھ چوک چاروں اطراف سے اور مری روڈ بھی مکمل طور پر بند ہے۔ ڈبل روڈ اسٹیڈیم بھی رکاورٹیں کھڑی کرکے بند رکھا گیا ہے۔

کچہری سے اولڈ ایئرپورٹ روڈ کورال تک کھلا ہے جبکہ سواں پل بھی کھلا ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا کہنا ہے کہ امن وامان کی صورتحال کے دوران شاہراؤں کی صورت حال کو مد نظر رکھ کر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں کو ملانے والی مرکزی شاہراہوں پر موٹر سائیکلوں کے لیے راستے کھلے ہیں البتہ ریڈ زون اور ڈی چوک کو جانے والے راستے مکمل بند کیے گئے ہیں۔ ریڈ زون میں داخلہ کے لیے مارگلہ رؤف سے واحد راستہ کھلا رکھا گیا ہے، کسی بھی شاہراہ پر کہیں سے بھی ابھی تک مظاہرین جمع نہیں ہوئے۔

اسلام آباد جانے والی تمام شاہراوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ فیض آباد، ٹی چوک، کھنہ پل، سکستھ روڈ، ڈبل روڈ اور نائینتھ اینویو پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد جانے والے شہریوں سمیت ملازمت پیشہ افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروسز معطل ہے اور سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے اور اسلام آباد پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت مصروف عمل ہے۔ ، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

ترجمان کے مطابق سفر کرتے ہوئے راستوں کی بندش کی پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری کو مد نظر رکھیں۔ ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے اسلام آباد پولیس ایف ایم 92.4 اور پکار 15 سے رہنمائی لی جا سکتی ہے۔ شہری کسی بھی ایمرجنسی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں۔

تجارت

مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کلو کمی ہوئی ،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

 لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا،قیمت 500روپے فی کلو سے بھی نیچے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے فی کلو کمی ہو گئی،کمی کے بعد مرغی کا گوشت 490 روپے کلوہو گیا ہے۔

زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کلو کمی ہوئی ،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی درجن انڈے 332 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ، وزیر اعلی بلوچستان

  وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں تمام بڑے واقعات کی معلومات اکھٹی کرلی ہیں، بلوچستان میں دوست اور دشمن کی پہچان ختم ہوتی جارہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ، وزیر اعلی بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

  وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں تمام بڑے واقعات کی معلومات اکھٹی کرلی ہیں، بلوچستان میں دوست اور دشمن کی پہچان ختم ہوتی جارہی ہے، ریاست پاکستان کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ پر مزاحمت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کو غیر ملکی فنڈنگ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، بلوچستان میں کہاں ملٹری آپریشن ہورہے ہیں؟ مجھے تو بلوچستان میں کہی ملٹری آپریشن نظر نہیں آرہا، بلوچستان میں کہی بھی ملٹری آپریشن نہیں ہورہا۔

 سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ 500 کے قریب چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے 3 ہزار اہلکار تعینات ہیں، بلوچستان کے مسئلے کو طاقت کے ذریعے روکنا پڑیگا، اگر مذاکرات سے مسائل حل نہیں ہورہے تو طاقت استعمال کرنی پڑے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

26 ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا 6 رکنی آئینی بینچ تشکیل

جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ ہوں گے، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی آئینی بینچ میں شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

26 ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا 6 رکنی آئینی بینچ تشکیل

اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا 6 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

26 ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا 6 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جب کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے روسٹر جاری کردیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ ہوں گے، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی آئینی بینچ میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی آئینی بینچ میں شامل ہیں جب کہ جسٹس نعیم اختر افغان بھی آئینی بینچ کا حصہ ہیں۔

6 رکنی آئینی بینچ 14 نومبر کو صبح ساڑھے 9 بجے آئینی کیسز کی سماعت کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll