جی این این سوشل

پاکستان

چیف الیکشن کمشنر کی الیکشن کی تاریخ بارے صدر مملکت سے ملاقات

 سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو صدر سے مشاورت کے بعد آج ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیف الیکشن کمشنر کی الیکشن کی تاریخ بارے صدر مملکت سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کے وفد نے چیف الیکشن کمیشن کمشنر کی سربراہی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے۔وفد میں جسٹس (ر) اکرام اللّہ خان،شاہ محمود جتوئی اور بابر حسن بھروانہ  وفد میں شامل تھے۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات  کے لۓ تین تاریخیں صدر کے سامنے رکھی ہیں ،الیکشن کمیشن نے صدر کو بتایا کہ  ہم نے 11 فروری کی تاریخ سپریم کورٹ کو دی ہے۔الیکشن کمیشن کے وفد نے صدر مملکت عارف علوی کو28 جنوری ، 11 فروری اور 4 فروری کی تاریخ پیش کی ہے ۔

ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ چاروں ممبران اور ڈی جی لاءبھی  موجودتھے ۔ملاقات میں اٹارنی جنرل عثمان منصور بھی موجودتھے۔اٹارنی جنرل نے صدر پاکستان کو سپریم کورٹ کے حکم امروز سے آگاہ کیا۔

پاکستان

سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترمیمی بل کو موخر کرنے کا مطالبہ

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس کے پیش نظر آئینی ترمیمی بل کو موخر کردیا جائے، اپوزیشن سے بھی کہتا ہوں کہ وہ اس موقع پر احتجاج نہ کرے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترمیمی بل کو موخر کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے آئینی ترمیمی بل کو موخر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ وہ آئینی ترمیمی بل کو موخر کردیے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس سی او کانفرنس تک اپنے اختلافات کو بھلادیں، آئینی ترمیم کے معاملے پر حکومت کیوں عجلت کا مظاہرہ کررہی ہے؟، آئینی ترمیم اس قابل نہیں اسے پاس یا سپورٹ کیا جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس کے پیش نظر آئینی ترمیمی بل کو موخر کردیا جائے، اپوزیشن سے بھی کہتا ہوں کہ وہ اس موقع پر احتجاج نہ کرے۔

مولانا فضل الرحمان نے واضح کہا کہ آئینی ترمیم پر حکومت کے ساتھ نہیں چلیں گے، 24 گھنٹے میں کیسے بل پاس کریں؟ جلد بازی ہمیں قبول نہیں۔ آرٹیکل 63 اے سے متعلق عدالت کا فیصلہ قبول کرتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف منصوبوں کیلئے پینتالیس ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی

فورم نے انسداد منشیات فورس کے ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس کی شرح میں اضافے کی بھی اجازت دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقتصادی رابطہ کمیٹی  نے مختلف منصوبوں کیلئے پینتالیس ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دفاعی خدمات کے مختلف منصوبوں کیلئے پینتالیس ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی ہے ۔

کمیٹی نےآج(جمعرات کو) اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ایک اجلاس میں یہ منظوری دی ۔

اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تعاون کی مذاکرات کیلئے پندرہ کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی تاکہ رواں سال گیارہ سے بائیس نومبر تک آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں COP 29 کی ضروریات کو پورا کیاجاسکے ۔

ای سی سی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین کی اعشاریہ پانچ ملی لیٹر کی خوراک کی فی بوتل قیمت آٹھ سو اکانوے روپے پینسٹھ پیسے سے بڑھا کر ایک ہزار نوسواسی روپے کرنے کی منظوری دی ۔

فورم نے انسداد منشیات فورس کے ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس کی شرح میں اضافے کی بھی اجازت دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے د ی

سری لنکا کی جانب سے چماری اٹھاپٹو، سُگندیکا کماری اور اُدیشیکا پرابودھانی نے 3، 3 جبکہ کویشا دلہاری نے 1 وکٹ حاصل کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست  دے د ی

شارجہ: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 116 نز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کپتان فاطمہ ثناء 30 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ندا ڈار 23، عمیمہ سہیل 18، سدرہ امین 12، منیبہ علی 11، طوبیٰ حسن 5، سعدیہ اقبال 2، گُل فیروزہ 2، ڈیانا بیگ 2 اور عالیہ ریاض 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

سری لنکا کی جانب سے چماری اٹھاپٹو، سُگندیکا کماری اور اُدیشیکا پرابودھانی نے 3، 3 جبکہ کویشا دلہاری نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ناشرہ سندھو 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll