جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں سینکڑوں  روپے اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا،600روپےکے اضافے سے فی تولہ سونا2لاکھ 75ہز ا ر 500 روپے پرپہنچ گیا ۔


10گرام سونے کی قیمت 515 روپےکے اضافے سے2لاکھ 36 ہزار197روپے ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں6ڈالر کے اضافے سےفی اونس سونا 2653ڈالر پرپہنچ گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔


  سونا 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا  تھا،10گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کی کمی ہوئی تھی،10 گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے کا ہوگیا تھا، عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا  تھا۔

پاکستان

پی ٹی آئی نے اپنی پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دھرنوں، افراتفری کے ذریعے سی پیک کے خلاف سازش کی، پی ٹی آئی نے اقتدار میں چینی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی نے اپنی پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پھر پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا کوئی شخص ریاست سے بڑا ہو سکتا ہے؟

 احسن اقبال نے کہا کہ میں نے خود پی ٹی آئی کے پُرتشدد دور دیکھا ہے، ہم نے کبھی پاکستان کی ریاست سے لڑائی نہیں لڑی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، پی ٹی آئی کی پھر پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دھرنوں، افراتفری کے ذریعے سی پیک کے خلاف سازش کی، پی ٹی آئی نے اقتدار میں چینی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی ترمیم : خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان  نے دورہ کراچی  کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی ترمیم : خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل

آئینی ترامیم سے متعلق  ہونے والے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئینی ترامیم پر مشاورت  کے لیے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت  ہوا جس میں سید نوید قمر ،راجہ پرویز اشرف، فاروق ستار، امین الحق اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور شیری رحمان سمیت  پی ٹی آئی  کے وفد نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی کے وفد میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب خان، بیرسٹر علی ظفر شامل تھے۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان  نے دورہ کراچی  کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

خصوصی کمیٹی  کے اجلاس میں آئینی ترامیم سے متعلق مسودوں پر غور کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ذیلی کمیٹی خصوصی کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن چوری ہونے والے ممالک کبھی ترقی نہیں کرسکتے، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہر کوئی کہہ رہا ہے ہمیں عزت اور حقوق چاہیے، عوام چاہتی ہے کہ ہمارے وسائل ہم پرخرچ ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن چوری ہونے والے ممالک کبھی ترقی نہیں کرسکتے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاست میں اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن دشمنی نہیں۔

تفصیلات کےمطابق  پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم وہ ہر کام نہیں کریں گے، جو یہ سیاسی جماعتیں کر رہی ہیں، میرا ان سب جماعتوں سے سوال ہے کہ کیا آپ ملک کے حالات بدل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا یہ سیاسی جماعتیں عوام کی فلاح  کیلئے کام کرسکتی ہیں، ہم آج بھی وہ خرابیاں دہرا رہے ہیں، جو ماضی میں کی گئیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیاست میں اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن دشمنی نہیں، صوبے سے وفاق پر حملہ کرنا بھی سیاست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی کہہ رہا ہے ہمیں عزت اور حقوق چاہیے، عوام چاہتی ہے کہ ہمارے وسائل ہم پرخرچ ہوں۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن چوری ہونے والے ممالک کبھی ترقی نہیں کرسکتے، ہر الیکشن میں نئے طریقے سے دھاندلی کی جاتی ہے، قومی اسمبلی میں آدھے سے زیادہ لوگ ہارے ہوئے بیٹھے ہیں، نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کو ملک میں تحفظ دیا جا رہا ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll