افتتاحی تقریب میں وزارت صحت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، ایچ ای سی کے سینئر حکام، بحریہ یونیورسٹی کے سابق ریکٹرز، سول اور ملٹری حکام، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی


چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اسلام آباد اعلیٰ معیار کی طبی تعلیم فراہم کرنے کیلئے ایک مثالی ادارہ ثابت ہو گا۔
اس موقع پر ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق نے مہمان خصوصی کا کیمپس کی تعمیر میں پاک بحریہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت کا شکریہ ادا کیا۔
نیول چیف نے مختلف شعبوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے میں بحریہ یونیورسٹی کی خدمات اور کامیابیوں کو سراہا، نیول چیف نے کیمپس میں موجود مختلف سہولیات کا بھی دورہ کیا اور جدید ترین انفراسٹرکچر کی تعریف کی۔
افتتاحی تقریب میں وزارت صحت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، ایچ ای سی کے سینئر حکام، بحریہ یونیورسٹی کے سابق ریکٹرز، سول اور ملٹری حکام، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔

خوراک کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے جاری،مزید 47 افراد شہید
- 30 منٹ قبل

بلوچستان کے علاقے پشین میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
- 2 گھنٹے قبل

ایران نے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 جنگی جہاز گرانے کا دعویٰ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

ایران کا اسرائیل کے حساس فوجی اور انٹیلی جنس مراکز پر براہِ راست حملہ
- چند سیکنڈ قبل

چین کا ٹرمپ کے تہران سے شہریوں کو فوری انخلا کے بیان پر سخت ردعمل
- 30 منٹ قبل

اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی ہوسٹل میں طالبہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

رہائش کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا شہر لسٹ میں شامل؟
- 42 منٹ قبل

39اراکین اسمبلی کی حد تک پی ٹی آئی کو نشستیں دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کی استدعا مسترد
- ایک گھنٹہ قبل

جسٹس بابر ستار کےاسلام آباد ہائیکورٹ رولز میں تبدیلی پر تحفظات، چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
- 2 گھنٹے قبل

ریڈیو اورٹیلی ویژن کے معروف فنکار طارق عزیز کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے
- 4 منٹ قبل

مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری تنویر ضمانت خارج ہو نے پر گرفتار
- 2 گھنٹے قبل