جی این این سوشل

تفریح

آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایک ڈراؤنا خواب ہے ،نکولس کیج

ٹیکنالوجی کے لیے اپنی ذاتی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی غیر انسانی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایک ڈراؤنا خواب ہے ،نکولس کیج
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ہالی وڈ کے معروف اداکار نکولس کیج نے فلموں میں اے آئی کے استعمال کے بارے میں اپنے خیالات کے ساتھ ساتھ وارنر برادرز ’’دی فلیش‘‘ میں سپرمین کے طور پر اپنے کیمیو کے فائنل کٹ کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی(مصنوعی ذہانت) میرے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے،

ٹیکنالوجی کے لیے اپنی ذاتی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی غیر انسانی ہے، آپ مصنوعی ذہانت سے زیادہ غیر انسانی نہیں ہو سکتے۔جب کہ اے آئی نے ان کی آنے والی فلم “دی فلیش ” میں سپرمین کے طور پر کیج کے سرپرائز کیمیو میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، تاہم اداکار کے مطابق، فائنل سین اس سے مختلف تھا جو اس نے 2023 کی سپر ہیرو فلم کے لیے شوٹ کیا تھا۔


کیج نے وضاحت کی کہ مجھے آخری سین میں جو کرنا تھا وہ لفظی طور پر صرف ایک متبادل جہت میں کھڑا ہونا تھا،کال-ایل ایک کائنات کے خاتمے کی گواہی دے رہا تھااور آپ اس مختصر وقت سے تصور کر سکتے ہیں جو میرے پاس تھا، میرے پاس کوئی مکالمہ نہیں تھا لہذا مجھے اپنی آنکھوں سے جذبات کا اظہار کرنا پڑا،میں شاید تین گھنٹے سیٹ پر تھا۔

 

پاکستان

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست خارج

چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزاراکرم باری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار اکرم باری اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔ عدالت نے آج صبح دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

درخواست گزاراکمل خان باری نے سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزاراکرم باری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار اکرم باری اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزاراکرم باری کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ 2016 ترمیم ہوئی، اس کے بعد ریٹائرڈ افسرتعینات ہوا، وہ اس لیے کہ ریٹائرڈ افسر کسی کے ماتحت نہیں ہوتا، چیف الیکشن کمشنر حاضرسروس ملازم ہیں۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سکندرسلطان راجہ جب تعینات ہوئے تب حاضر سروس بیوروکریٹ تھے، سپریم کورٹ فیصلہ کے مطابق سینئر سول سرونٹ کو تعینات نہیں کیا جاسکتا، گریڈ22 کے ریٹائرڈ افسران کو تعینات کیا جا سکتا ہے، سپریم کورٹ کا موجودہ یا سابق جج بھی تعینات ہو سکتا تھا۔

وکیل درخواست گزارنے جواب دیا کہ مجھے وقت دے دیں، میں بریف کردوں گا۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن کے وکیل بغیر نوٹس روسٹرم پر آ گئے اورعدالت سے کہا کہ میرے پاس چیف الیکشن کمشنربننے سے قبل ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اس میں کچھ لگایا آپ نے کیا؟ آپ کو کیسے معلوم ہواکہ ایسا ہی ہوا، وکیل درخواست گزارنے جواب دیا کہ یہ ان کی ویب سائیٹ پرہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ مجھے مطمئن کریں، کچھ ثابت کریں، سیٹی کی آوازآئے گی تو میں آگے بھی اطلاع دوں گا نا۔

وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ 24 جنوری 2020 کو چیف الیکشن کمشنر بنایاگیا وہ نومبر 2019 ریٹائرڈ ہوچکے تھے، اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ دیکھ لیں وہ تو ریٹائر ہو چکے تھے، اوکے شکریہ، اس کو دیکھ لیتے ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بلایا ہی نہیں اورنہ نوٹس ہوئے ابھی، لگتا ہے آپ کو بہت جلدی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نوازدیا

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں، وہ گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نوازدیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نوازدیا۔

ملائیشین وزیراعظم کو نشان پاکستان دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔

تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر پنجاب بھی شریک ہوئے۔

ملائیشیاء کے وزیرِاعظم انور ابراہیم کا آج وزیر اعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا اور معزز مہمان کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں، وہ گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، زراعت اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ غزہ اور کشمیر سمیت علاقائی امور پر اپنے پختہ موقف کا اعادہ کیا۔ 

بعدازاں دونوں رہنماؤں کے مابین دوطرفہ ملاقات کے ساتھ ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 980 پوائنٹس اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

100 انڈیکس 980 پوائنٹس کے اضافے سے  82947 کی سطح پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 980 پوائنٹس اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 980 پوائنٹس اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 

آج کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور  ایک موقع پر 100 انڈیکس 980 پوائنٹس کے اضافے سے  82947 کی سطح پر پہنچ گیا۔ 

واضح رہے کہ کچھ دنوں سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس حوالے سے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے چیدہ چیدہ آئی ایم ایف سے معاہدہ، شرح سود میں کمی اور سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہو سکتا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll