جی این این سوشل

پاکستان

وصی شاہ کو معاون خصوصی برائے امور نوجواناں کا قلم دان بھی دے دیا گیا

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ہدایت پر وزیر سیاحت وصی شاہ کو معاون خصوصی برائے امور نوجوانان تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وصی شاہ کو معاون خصوصی برائے امور نوجواناں کا قلم دان بھی دے دیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگراں وزیر مملکت برائے سیاحت سید وصی احمد فاطمی کو وزیر مملکت کے عہدے کے ساتھ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان کی اضافی ذمہ داریاں بھی تفویض کر دی گئی ہیں۔ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ہدایت پر وزیر سیاحت وصی شاہ کو معاون خصوصی برائے امور نوجوانان تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سے قبل وصی شاہ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کے امور کی نگرانی کر رہے تھے۔نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر وزیر سیاحت کے طور پر ان کی موثر کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے وصی شاہ کو معاون خصوصی برائے امور نوجوانان کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ نوجوانوں کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

سیاحت کے وزیر نوجوانوں کی ترقی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں اور انہیں مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔نوجوانوں کے امور کے بارے میں معاون خصوصی کے طور پر ان کی تقرری نوجوانوں کے لئے ایک نئی امید کی جانب ایک اہم قدم ہے جو ملک بھر میں نوجوانوں کی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔وزیر سیاحت نے بطور معاون خصوصی نوجوانوں کی ترقی اور آگاہی کے لئے موثر کارکردگی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی افراد کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے ہمت کارڈ منصوبے کا آغاز

وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ پنجاب حکومت خصوصی افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی اوران کے مسائل حل کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی افراد کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے ہمت کارڈ منصوبے کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج (جمعرات کو )لاہور میں ہمت کارڈ کا اجراء کیا جس کا مقصد صوبے میں خصوصی افراد کو مالی مدد فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے کے تحت 65 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ فراہم کیئے جائیںگے۔

انہوں نے کہاکہ ابتدائی طورپر اس منصوبے کیلئے 2 ارب 60 کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں جس کے تحت تین مہینوں کیلئے ماہانہ ساڑھے دس ہزار روپے مالی معاونت کے طورپر دئیے جائیںگے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت خصوصی افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی اوران کے مسائل حل کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف منصوبوں کیلئے پینتالیس ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی

فورم نے انسداد منشیات فورس کے ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس کی شرح میں اضافے کی بھی اجازت دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقتصادی رابطہ کمیٹی  نے مختلف منصوبوں کیلئے پینتالیس ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دفاعی خدمات کے مختلف منصوبوں کیلئے پینتالیس ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی ہے ۔

کمیٹی نےآج(جمعرات کو) اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ایک اجلاس میں یہ منظوری دی ۔

اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تعاون کی مذاکرات کیلئے پندرہ کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی تاکہ رواں سال گیارہ سے بائیس نومبر تک آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں COP 29 کی ضروریات کو پورا کیاجاسکے ۔

ای سی سی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین کی اعشاریہ پانچ ملی لیٹر کی خوراک کی فی بوتل قیمت آٹھ سو اکانوے روپے پینسٹھ پیسے سے بڑھا کر ایک ہزار نوسواسی روپے کرنے کی منظوری دی ۔

فورم نے انسداد منشیات فورس کے ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس کی شرح میں اضافے کی بھی اجازت دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نوازدیا

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں، وہ گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نوازدیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نوازدیا۔

ملائیشین وزیراعظم کو نشان پاکستان دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔

تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر پنجاب بھی شریک ہوئے۔

ملائیشیاء کے وزیرِاعظم انور ابراہیم کا آج وزیر اعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا اور معزز مہمان کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں، وہ گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، زراعت اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ غزہ اور کشمیر سمیت علاقائی امور پر اپنے پختہ موقف کا اعادہ کیا۔ 

بعدازاں دونوں رہنماؤں کے مابین دوطرفہ ملاقات کے ساتھ ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll