دنیا
ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے
دھماکوں میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں، پولیس
ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے، عملہ خوفزدہ ہوکر بنکر میں چھپ گیا اور فوری پولیس طلب کرلی گئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’روائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد ہی پولیس نے اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دو دھماکوں کی تحقیقات شروع کردی۔ اسرائیلی سفارتخانہ ڈنمارک کے شمالی مضافات میں واقع ہے۔
مذکورہ واقعہ کے بعد دنیا بھر کے اسرائیلی سفارتخانوں کو محتاط ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ ادھر کوپن ہیگن پولیس نے سوشل میڈی پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ “دھماکوں میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری سفارتخانے کے اطراف میں موجود ہے اور علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی سفارتخانہ نے معاملے پر فوری طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
پاکستان
آئینی ترامیم سے متعلق جے یو آئی(ف) کا مسودہ سامنے آ گیا
مسودے میں تجویز کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 175 اے میں ترمیم کی جائے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں آئینی بینچ تشکیل دیا جائے
آئینی ترامیم سے متعلق جے یو آئی(ف) کا مسودہ منظر عام پر آگیا ہے۔
جے یو آئی (ف) نے مسودے میں آئین میں 24 ترامیم تجویز کی ہیں، جے یو آئی نے تجویز کیا کہ آرٹیکل 38 میں ترمیم کی جائے، سرکاری ونجی سطح پر یکم جنوری2028 سے سود کا مکمل خاتمہ کیا جائے، ملک میں اسلامی مانیٹری سسٹم متعارف کرایا جائے۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق آئینی بینچ کو آئینی تنازعات یا تشریح کا اختیار ہو گا، صوبائی آئینی بینچ کے فیصلوں کے خلاف اپیل سپریم کورٹ بینچ میں ہوگی، صدر کی جانب سے بھیجے گئے سوال کی سماعت آئینی بینچ میں ہوگی۔
مسودے میں تجویز کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 175 اے میں ترمیم کی جائے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں آئینی بینچ تشکیل دیا جائے۔
جے یو آئی نے تجویز کیا کہ 175 اے میں ترمیم، 19ویں ترمیم کا خاتمہ، 18ویں ترمیم کی مکمل بحالی ہو گی، آرٹیکل 203 میں ترمیم ہو گی، حدود کے ساتھ قصاص اور دیت میں اضافہ کیا جائے گا، ایک سال میں اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹس کا جائزہ، قانون سازی کرنا ہو گی۔
تجارت
لاہور : 20 کلو گرام آٹے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ
ذرائع کے مطابق ڈیلرز نے بتایا ہے کہ لاہور کے لیے آٹے کی قیمت میں اضافہ پانچ بڑی فلور ملز نے کیا ہے
لاہور کی فلور ملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 20 روپے اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 10 روپے مہنگا ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ڈیلرز نے بتایا ہے کہ لاہور کے لیے آٹے کی قیمت میں اضافہ پانچ بڑی فلور ملز نے کیا ہے۔ فلور ملز کا کہنا ہے کہ قیمت اس لیے بڑھانا پڑی ہے کہ گندم مہنگی مل رہی ہے۔
بظاہر کسی جواز کے بغیر آٹا مہنگا کرنے پر عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ فلور ملز کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے بھی کسی جواز کے بغیر آٹا اور دوسری بہت سی اشیائے خور و نوش مہنگی کی جاتی رہی ہیں۔
صارفین کے حقوق کے علم بردار کہتے ہیں کہ اشیائے خور و نوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا کی قیمتیں اچانک بڑھانے کا رجحان سا پایا جاتا ہے۔ بیشتر اوقات اس کے لیے کسی جواز کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی۔
چند بڑے ادارے مل کر ایسی کیفیت پیدا کرکے اُس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔ حکومت کو اس حوالے سے بروقت اقدامات کرنے چاہئیں۔
جرم
ضلع کرم میں 2 قبائل میں تصادم، 11 افراد فائرنگ سے ہلاک
تصادم پاک افغان سرحد کے قریب کنج علیزئی پہاڑوں اور روڈ پر ہوا
پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 قبائل میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 8 زخمی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد کے قریب کنج علیزئی پہاڑوں اور روڈ پر فائرنگ سے 11 افراد قتل ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نے بتایا کہ کل 9 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ایک مریض دوران علاج چل بسے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں پولیس و سیکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی، فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
راولپنڈی میں بھی 8 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ
-
تجارت ایک دن پہلے
مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
لاہور : 20 کلو گرام آٹے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ
-
دنیا ایک دن پہلے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب کے 8 اہم شہروں میں فوری دفعہ 144 نافذ
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم
-
کھیل 2 دن پہلے
ملک کے کشیدہ حالات پر خاموشی، بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے قوم سے معافی مانگ لی