جی این این سوشل

تجارت

چین انڈسٹریل بینک نے پاکستان میں یو آن کلیئرنگ کی منظوری دے دی

انہوں نے وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کی مسلسل کوششوں کو ممکن بنایا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چین انڈسٹریل بینک نے پاکستان میں یو آن کلیئرنگ کی منظوری دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چین کے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک نے پاکستان میں یوآن آر ایم بی  کلیئرنگ سروسز کی منظوری دے دی ہے۔

یہ ترقی سرحد پار لین دین کو آسان بناتی ہے اور دونوں ممالک کی مالی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔

وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ایک بیان میں کہا کہ ICBC اب پاکستانی بینکوں کے لیے یوآن ٹرانزیکشن کلیئرنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔

یہ ترقی سرحد پار لین دین کو آسان بناتی ہے اور دونوں ممالک کی مالی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔

یہ ہمارے برآمد کنندگان کے لیے مزید انتخاب بھی فراہم کرے گا اور چین کے ساتھ تجارت کرتے وقت کرنسی کنورجنٹ لاگت کو کم کرے گا۔

وزیر موصوف نے ملک کے برآمد کنندگان سے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ تجارت کے اس موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارے اقتصادی تعلقات کو مضبوط کریں۔

انہوں نے وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کی مسلسل کوششوں کو ممکن بنایا گیا۔

 

کھیل

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے د ی

سری لنکا کی جانب سے چماری اٹھاپٹو، سُگندیکا کماری اور اُدیشیکا پرابودھانی نے 3، 3 جبکہ کویشا دلہاری نے 1 وکٹ حاصل کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست  دے د ی

شارجہ: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 116 نز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کپتان فاطمہ ثناء 30 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ندا ڈار 23، عمیمہ سہیل 18، سدرہ امین 12، منیبہ علی 11، طوبیٰ حسن 5، سعدیہ اقبال 2، گُل فیروزہ 2، ڈیانا بیگ 2 اور عالیہ ریاض 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

سری لنکا کی جانب سے چماری اٹھاپٹو، سُگندیکا کماری اور اُدیشیکا پرابودھانی نے 3، 3 جبکہ کویشا دلہاری نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ناشرہ سندھو 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت سینکڑوں روپے کمی

 عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2642 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت سینکڑوں روپے کمی

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔


 سونا 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ہوئی، 10 گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے کا ہوگیا۔


 عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2642 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ہے۔  

خیال رہے کہ گزشتہ روز  سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا تھا،600روپےکے اضافے سے فی تولہ سونا2لاکھ 75ہز ا ر 500 روپے پرپہنچ گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح کردیا

افتتاحی تقریب میں وزارت صحت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، ایچ ای سی کے سینئر حکام، بحریہ یونیورسٹی کے سابق ریکٹرز، سول اور ملٹری حکام، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح کردیا

چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اسلام آباد اعلیٰ معیار کی طبی تعلیم فراہم کرنے  کیلئے ایک مثالی ادارہ ثابت ہو گا۔

اس موقع پر ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق نے مہمان خصوصی کا کیمپس کی تعمیر میں پاک بحریہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت کا شکریہ ادا کیا۔

نیول چیف نے مختلف شعبوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے میں بحریہ یونیورسٹی کی خدمات اور کامیابیوں کو سراہا، نیول چیف نے کیمپس میں موجود مختلف سہولیات کا بھی دورہ کیا اور جدید ترین انفراسٹرکچر کی تعریف کی۔

افتتاحی تقریب میں وزارت صحت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، ایچ ای سی کے سینئر حکام، بحریہ یونیورسٹی کے سابق ریکٹرز، سول اور ملٹری حکام، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll