جی این این سوشل

پاکستان

حکومت کا کھاد صنعت کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا وعدہ

کمیٹی نے آئی پی او 2022 اور ای پی او 2022 میں پی سی ٹی کوڈز میں مجوزہ ترامیم کے لیے بھی رضامندی دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کا کھاد صنعت کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا وعدہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ربیع کی فصل کی طلب کو پورا کرنے کے لیے یوریا کی وافر پیداوار کو یقینی بنانے کے لیے کھاد کی صنعت کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کھاد صنعت کو گیس کی منظوری اسلام آباد میں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس کے دوران دی گئی۔

فورم کی جانب سے ربیع سیزن 2023-24 کے لیے یوریا کھاد کی ضرورت کو پورا کرنے کے اقدامات کے حوالے سے وزارت توانائی کی جانب سے پیش کردہ سمری پر غور کیا گیا۔

کمیٹی نے آئی پی او 2022 اور ای پی او 2022 میں پی سی ٹی کوڈز میں مجوزہ ترامیم کے لیے بھی رضامندی دی۔

 

علاقائی

کوئٹہ میں  باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ ، 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ مغربی بائی پاس   پر باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی ،حادثے میں 7 افراد جانبحق   ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ میں  باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ ، 7 افراد جاں بحق

بلوچستان  کے اہم شہر کوئٹہ میں  باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ پیش ، 7 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں ۔

کوئٹہ مغربی بائی پاس   پر باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی ،حادثے میں 7 افراد جانبحق   ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے  اور خواتین  بھی شامل ہیں، کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے ۔ 

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بروری بائی پاس بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک اور دکھ کا باعث ہے ، حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ، کوئی غفلت پائی گئی تو مواخذہ ہوگا ، زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے،  جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،  زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت سینکڑوں روپے کمی

 عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2642 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت سینکڑوں روپے کمی

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔


 سونا 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ہوئی، 10 گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے کا ہوگیا۔


 عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2642 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ہے۔  

خیال رہے کہ گزشتہ روز  سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا تھا،600روپےکے اضافے سے فی تولہ سونا2لاکھ 75ہز ا ر 500 روپے پرپہنچ گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح کردیا

افتتاحی تقریب میں وزارت صحت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، ایچ ای سی کے سینئر حکام، بحریہ یونیورسٹی کے سابق ریکٹرز، سول اور ملٹری حکام، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح کردیا

چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اسلام آباد اعلیٰ معیار کی طبی تعلیم فراہم کرنے  کیلئے ایک مثالی ادارہ ثابت ہو گا۔

اس موقع پر ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق نے مہمان خصوصی کا کیمپس کی تعمیر میں پاک بحریہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت کا شکریہ ادا کیا۔

نیول چیف نے مختلف شعبوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے میں بحریہ یونیورسٹی کی خدمات اور کامیابیوں کو سراہا، نیول چیف نے کیمپس میں موجود مختلف سہولیات کا بھی دورہ کیا اور جدید ترین انفراسٹرکچر کی تعریف کی۔

افتتاحی تقریب میں وزارت صحت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، ایچ ای سی کے سینئر حکام، بحریہ یونیورسٹی کے سابق ریکٹرز، سول اور ملٹری حکام، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll