جی این این سوشل

پاکستان

لاہور میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 66مقدمات درج

لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور میں عید کے پہلے روز کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 66مقدمات درج کیے گئے جبکہ 87 افراد کوحراست میں لیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی  پر 66مقدمات درج
لاہور میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 66مقدمات درج

تفصیلات کے مطابق  ملک بھر میں کورونا ایس اوپیز کے ساتھ عید الفطر منائی جارہی ہے ، عید کے موقع پر لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر41 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 25 مقدمات درج کئے گئے۔ عیدالفطر کے پہلے روز کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 87 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب و زیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں  کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عوام کا تعاون نہایت اہم ہے۔عوام ایس او پیز کی مسلسل پابندی کریں کیونکہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں ہی عافیت ہے۔ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عید کی تعطیلات میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کو احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا، متعلقہ ادارے اور محکمے کئے جانے والے اقدامات اور گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں۔

واضح رہے کہ  پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ24ہزار 106ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 9ہزار 282افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید48افراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار384ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 73ہزار 220ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.19 فیصد رہی۔

پاکستان

وزیر خارجہ15ویں اوآئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسحاق ڈار مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی،اسلامو فوبیا میں اضافے،دہشتگردی اور عالمی چیلنجوں بارے پاکستان کا موقف پیش کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ15ویں اوآئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کو گیمبیا کے شہر بانجول میں اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی ) کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار 2 اور 3 مئی کو او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرز کےا جلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق یہ اجلاس مسلم امہ کے لیے ایسے مشکل وقت میں ہورہا ہے جب غزہ کے عوام مسلسل حالت جنگ میں ہیں۔یہ اسلامی ممالک کے سربراہان کے لئے ایک اہم موقع ہوگا جہاں وہ غزہ کی صورتحال پر غور کریں اور ایک مضبوط،اجتماعی اور متفقہ موقف اپنائیں۔

سربراہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیر خارجہ غزہ میں حالیہ نسل کشی،بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بنیادی حق خودارادیت ،مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی،اسلامو فوبیا میں اضافے،دہشتگردی اور عالمی چیلنجوں بارے پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

اجلاس کے موقع پر نائب وزیر اعظم اجلاس میں شریک سربراہان اور وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کر دیں

اوبر نے 2022 میں کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اپنے آپریشنز بند کرنے اور اسے لاہور تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کر دیں

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان اوبر نے پاکستان میں سروس بند کرنے سے متعلق فیصلے کی تصدیق کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ذیلی سروس ’کریم‘ کام کرتی رہے گی، جو پاکستان میں ہزاروں ڈرائیوروں کے لیے کمائی کا باعث ہے۔

واضح رہے کہ اوبر نے 2009 میں کریم کو 3.1 ارب ڈالر میں خرید لیا تھا۔ دونوں کمپنیوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی متعلقہ علاقائی خدمات اور آزاد برانڈز کا کام جاری رکھیں گے۔

لاہور میں صارفین کو ارسال کی گئی ایک ای میل میں اوبر نے کہا کہ اس نے ”30 اپریل سے لاہور میں اوبر ایپ سروسز کو مزید جاری نہ کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے“۔

ای میل میں لکھا تھا کہ ہمای ذیلی کمپنی کریم اپنا آپریشن جاری رکھے گی، اور آپ کے پاس سائن اپ کرنے اور کریم پر سفر کرنے کا اختیار ہو گا۔

خیال رہے کہ اوبر نے 2022 میں کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اپنے آپریشنز بند کرنے اور اسے لاہور تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وردیاں پہننے سے مسائل حل نہیں ہوتے، پنجاب پولیس میں اصلاحات کی ضرورت ہے، علی امین گنڈاپور

باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، پنجاب پولیس الیکشن میں بدترین دھاندلی میں آلہ کار بنی رہی، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وردیاں پہننے سے مسائل حل نہیں ہوتے، پنجاب پولیس میں اصلاحات کی ضرورت ہے،  علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پنچاب پولیس میں اصلاحات کی ضرورت ہے، وردیاں پہننے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں کچھ کہتا ہوں تو سارے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ایک بار پھر پی ڈی ایم کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں معاشی اور روزگار کی کیا صورتحال تھی؟ پی ڈی ایم کی پہلے کیا کارکردگی تھی اور اب کیا ہے؟

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، پنجاب پولیس الیکشن میں بدترین دھاندلی میں آلہ کار بنی رہی، پنجاب پولیس میں اصلاحات کرکے اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll