جی این این سوشل

پاکستان

ملک بھر میں یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان

کابینہ ڈویژن نے اقبال ڈے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک بھر میں یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے یوم اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے اقبال ڈے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق  9 نومبر بروز جمعرات کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

پاکستان

ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا ، نواز شریف

نوازشریف نے سوال اٹھایا کہ ہماری حکومتوں کو کیوں فارغ کیا گیا؟، ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان خوشحال ملک ہوتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا ، نواز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا اور ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو آج پاکستان خوشحال ملک ہوتا۔

لاہور میں اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سرپرستی میں بہت عمدہ پروگرام شروع ہوا، اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے اجراء پر خوشی ہورہی ہے۔

نوازشریف نے سوال اٹھایا کہ ہماری حکومتوں کو کیوں فارغ کیا گیا؟، ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان خوشحال ملک ہوتا۔ کسی جماعت نے اتنا کام نہیں کیا جتنا مسلم لیگ ن نے کیا اور مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہمیشہ ملکی استحکام آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹروے مسلم لیگ ن کے دور میں بنے، ڈالر کو ہم نے باندھ کر رکھا، دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ن لیگ نے ختم کی جب کہ یلو کیپ منصوبے کو ختم کردیا گیا اور اس ملک میں پہلی اورنج لائن بھی ن لیگ نے بنائی۔a

انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہونا چاہیے جب کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی عوام پر ہی خرچ کی جارہی ہے، 75 سالوں میں لوگوں کی بہت بڑی آبادی گھروں سے محروم ہے، عوام سے قرض کی مد میں کوئی سود نہیں لیا جارہا، ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بلوچستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی بلوچستان لبریشن آرمی کے 6 دہشت گرد ہلاک

یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور بے گناہ افراد پر برا ہ راست حملوں میں ملوث تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی  بلوچستان لبریشن آرمی کے 6 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بلوچستان لبریشن آرمی کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور بے گناہ افراد پر برا ہ راست حملوں میں ملوث تھے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق ان دہشت گردوں کی ہلاکت بی ایل اے کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابی نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی، اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے نور خان ایئربیس پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا استقبال کیا جب کہ انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی کابینہ کےارکان بھی استقبال کے لئے موجود تھے، روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے وزیراعظم انور ابراہیم کو پھول پیش کیے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی، اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll