Advertisement

اسرائیل کی غزہ میں فوجی کارروائیاں اپنے دفاع کے لیے نہیں، روس

اسرائیل کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کے جواز کے طور پر اپنے دفاع کا حوالہ دے کیونکہ وہ ایک قابض طاقت ہے، روسی مندوب واسیلی نیبنزیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 3rd 2023, 5:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل کی غزہ میں فوجی کارروائیاں اپنے دفاع کے لیے نہیں، روس

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک قابض طاقت ہے اور اس کی غزہ میں فوجی کارروائیاں اپنے دفاع کے لیے نہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی خصوصی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کے جواز کے طور پر اپنے دفاع کا حوالہ دے کیونکہ وہ ایک قابض طاقت ہے۔

روسی مندوب نے کہا کہ امریکا اور اس کےتمام اتحادی اپنے موقف کی حمایت میں صرف اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی بات کر سکتے ہیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ ایک قابض طاقت کے طور پر اسرائیل کو ایسا کوئی حق حاصل نہیں ہے اور اس کی تصدیق 2004 میں بین الاقوامی عدالت انصاف کی مشاورتی رائے میں کی گئی تھی۔

روسی مندوب نے امریکا اور اسرائیل پر منافقت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کسی اور جگہ ایسےحالات میں وہ ہمیشہ انسانی قانون کا احترام کرنے، خصوصی کمیشن بنانے اور ان لوگوں پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں جو طاقت کا استعمال صرف آخری حربے کے طور پر کرتے ہیں۔

آج غزہ میں ہولناک تباہی جس میں ہسپتالوں سمیت شہری اہداف پر حملے اور ہزاروں بچوں کی اموات شامل ہیں ان واقعات سے کہیں زیادہ ہیں جن پر ماضی میں امریکا اور اس کے اتحادی سخت برہمی کا اظہا راور تنقید کرتے رہے ہیں لیکن آج وہ غزہ میں اس سے کہیں زیادہ تباہی پر خاموش ہیں۔

روسی مندوب نے کہا کہ ان کا ملک اس سب کے باوجود اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے اسرائیل کے حق کو تسلیم کرتا ہے۔ تاہم اس کی مکمل ضمانت صرف اسی صورت میں دی جا سکتی ہے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی سے لڑنے کے اسرائیل کے حق سے انکار نہیں کرتے لیکن اسرائیل دہشت گردوں سے لڑے عام شہریوں سے نہیں۔روسی حکومت نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کی سرکاری طور پر مذمت کی ہے تاہم اسرائیل پر فلسطینی شہریوں کو اندھا دھند قتل کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 11 گھنٹے قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 16 گھنٹے قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • ایک دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • ایک دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • ایک دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • ایک دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 11 گھنٹے قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 7 گھنٹے قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 10 گھنٹے قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement