- Home
- News
ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا ، نواز شریف
نوازشریف نے سوال اٹھایا کہ ہماری حکومتوں کو کیوں فارغ کیا گیا؟، ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان خوشحال ملک ہوتا
لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا اور ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو آج پاکستان خوشحال ملک ہوتا۔
لاہور میں اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سرپرستی میں بہت عمدہ پروگرام شروع ہوا، اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے اجراء پر خوشی ہورہی ہے۔
نوازشریف نے سوال اٹھایا کہ ہماری حکومتوں کو کیوں فارغ کیا گیا؟، ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان خوشحال ملک ہوتا۔ کسی جماعت نے اتنا کام نہیں کیا جتنا مسلم لیگ ن نے کیا اور مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہمیشہ ملکی استحکام آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ موٹروے مسلم لیگ ن کے دور میں بنے، ڈالر کو ہم نے باندھ کر رکھا، دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ن لیگ نے ختم کی جب کہ یلو کیپ منصوبے کو ختم کردیا گیا اور اس ملک میں پہلی اورنج لائن بھی ن لیگ نے بنائی۔a
انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہونا چاہیے جب کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی عوام پر ہی خرچ کی جارہی ہے، 75 سالوں میں لوگوں کی بہت بڑی آبادی گھروں سے محروم ہے، عوام سے قرض کی مد میں کوئی سود نہیں لیا جارہا، ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا۔
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 2 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- ایک گھنٹہ قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 2 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل