جی این این سوشل

پاکستان

پنجاب میں تعلیمی ادارے 23مئی تک بند رہیں گے : مراد راس

لاہورد: وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں نجی و سرکاری تمام تعلیمی ادارے 23مئی تک بند رہیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب میں تعلیمی ادارے 23مئی تک بند رہیں گے : مراد راس
پنجاب میں تعلیمی ادارے 23مئی تک بند رہیں گے : مراد راس

تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر وفاقی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی 23 مئی تک بندش کو یقینی بنانے کے لیے صوبوں کو مراسلہ بھجوادیا۔ وزیرتعلیم پنجاب مراد راس  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بتایا کہ 18 مئی کو سکولز کھولنےکے حوالےسے جائزہ اجلاس ہوگا، عوام کوروناایس اوپیز پرہرصورت عمل کریں۔

خیال رہے کہ وائرس کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کیاگیاتھا۔اس سے قبل  کورونا وائرس کے پیش نظر وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں ہنگامی بین الصوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس میں سکولز عید تک بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید48افراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار384ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 73ہزار 220ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.19 فیصد رہی۔

تجارت

سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 2317 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 500روپےجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

کمی کے بعد فی تولہ سونا  240000روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 205761روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس، نوازشریف کی بریت کی درخواست پردلائل کیلئےنوٹس جاری

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ریفرنس، نوازشریف کی بریت کی درخواست پردلائل کیلئےنوٹس جاری

توشہ خانہ ریفرنس، احتساب عدالت نےسابق وزیراعظم نوازشریف کی بریت کی درخواست پردلائل کے لئے 23 مئی کے لئے نوٹس جاری کردئیے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری ، نواز شریف ،یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کےریفرنس پر سماعت ہوئی۔ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ارشد تبریز ایڈوکیٹ عدالت میں  پیش ہوئے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا محمد عرفان عدالت پیش ہوئے، توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کردی گئی۔

 جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیتے ہیں ۔اس اپلیکشن کو نیب ہیڈ کوارٹر بھجوا دیتا ہوں۔

  پراسکیوٹر نے کہا کہ شارٹ نوٹس کردیں ۔

 احتساب عدالت نے نواز شریف کی بریت کی درخواست پر دلائل کیلئے 23 مئی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ۔

یوسف رضا گیلانی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی جسے عدالت نے منطور کر لیا۔

وکیل ارشد تبریز نےموقف اختیار کیا کہ صدر آصف علی زاردی کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے ان کی حد تک کیس نہیں چل سکتا ۔

 نیب پراسیکوٹر نےکہاکہ صدراتی استثنیٰ کے حوالے سے درخواست مل گئی اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

شدید گرمی اور مہنگائی کے ستائے عوام پر  ایک اور بم گرانے کی تیاری

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شدید گرمی اور مہنگائی کے ستائے عوام پر  ایک اور بم گرانے کی تیاری

شدید گرمی اور مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری، کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں  نے صارفین سے51 ارب 88 کروڑ 30 لاکھ روپے اضافی وصولی کی درخواست  نیپرا میں جمع کردی ۔

ڈسکوز نےجنوری تا مارچ 2024 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست کی ہے جبکہ نیپرا اتھارٹی کی جانب سے 17 مئی کو درخواست پر سماعت کی جائے گی ۔

درخواست میں کیسپٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34کروڑ 80 لاکھ روپے وصولی جبکہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا تاہم منظوری کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll