جی این این سوشل

پاکستان

قوم کو مسلح ا فواج پر فخر ہے : فواد چودھری

اسلام آباد : وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قوم کو مسلح ا  فواج پر فخر ہے : فواد چودھری
قوم کو مسلح ا فواج پر فخر ہے : فواد چودھری

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چودھری  نے سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا دن لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر موجود جوانوں کے ساتھ گزارا جب کہ فوج کی باقی قیادت بھی اپنے ٹروپس کے ساتھ موجود رہی۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں سپاہی سے جرنیل تک یہ جوان ایک خاندان میں پروئے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوج کی راتیں جاگتی ہیں تاکہ عوام رات کو سوسکیں ، ہمیں آپ پر فخر ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے فرنٹ لائن پر موجود جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی تھی۔سربراہ پاک فوج نے فوجی جوانوں کے حوصلے، جذبے اور آپریشنل تیاری کو سراہا، اور کورونا کی روک تھام کے لئے سول انتظامیہ سے فارمیشن کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کے لئے ہرممکن احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان

اسلامو فوبیاکا مقابلہ کرنے کیلئے او آئی سی کے مشترکہ اقدامات ناگزیرہیں،اسحاق ڈار

اسلامی تعاون تنظیم کے 15 ویں سربراہ اجلاس کی تیاری کے سلسلہ میں ہونے والے وزرا خارجہ کے اجلاس سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلامو فوبیاکا مقابلہ کرنے کیلئے او آئی سی کے مشترکہ اقدامات ناگزیرہیں،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بحران کا واحد مستقل حل ایک محفوظ، قابل عمل، متصل اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے جو جون 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے 15 ویں سربراہ اجلاس کی تیاری کے سلسلہ میں ہونے والے وزرا خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل دشمنی کے خاتمے کے لیے اپنی قرارداد 2728 پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ محمد اسحاق ڈار نے دو ریاستی حل کے حصول کو محفوظ بنانے کے لیے ایک جامع، شفاف اور ناقابل واپسی امن عمل کا جلد از جلد دوبارہ آغاز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر او آئی سی کی وزارتی کمیٹی کو دوبارہ فعال ہونا چاہئے۔ انہوں نے اسرائیل کی طرف سے طاقت کے اندھا دھند استعمال اور غزہ کے غیر انسانی محاصرے کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرتسلط جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور میڈیا بلیک آؤٹ سمیت جابرانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کے مشترکہ اقدام کی ناگزیر ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اسلامو فوبیا کا اظہار دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک، تشدد اور اشتعال انگیزی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے ہوتا ہے اگرچہ عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے اپنے لیے ایک واضح تفہیم اور پابندی کا تعین کیا ہے جس میں “انٹی سمیٹیزم” اور “ہولوکاسٹ ڈینائل” سے متعلق مواد کی ذمہ داری شامل ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ گستاخانہ اور اسلام مخالف مواد کے معاملے میں ایسا نہیں ہے جو وسیع پیمانے پر پریشانی کا باعث ہے۔

نائب وزیر اعظم نے او آئی سی پر زور دیا کہ وہ عالمی انفارمیشن نیٹ ورکس؍پلیٹ فارمز بالخصوص گلوبل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اثرانداز ہونے کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی مرتب کرے۔ انہوں نے گستاخانہ، اسلام مخالف اور اسلامو فوبک مواد کے لیے مواد کے ضابطے کی پالیسیوں کے اطلاق کو ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کاگندم درآمد کانوٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے تحقیقات کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہبازشریف کاگندم درآمد کانوٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے گندم درآمد کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فروری 2024 کے بعد گندم کی درآمد جاری رکھنے پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے گندم درآمد جاری رکھنے اور ایل سیز کھولنے کے ذمہ داروں کے تعین کی ہدایت کی ہے۔

سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی کو چار روز میں تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے، کمیٹی گندم کا وافر اسٹاک موجود ہونے کے باوجود درآمد کے ذمے داران کا تعین کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کمی کے ساتھ39600 2 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ۔

مقامی مارکیٹوں میں نئی قیمت کے مطابق سونا فی تولہ 1400 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 39 ہزار 6 سو روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 12 سو روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 5 ہزار4 سو 18 روپے ہو گئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی نہیں آئی، چاندی کی قیمت فی تولہ 2 ہزار 6سو 20 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت 2297ڈالر ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll