جی این این سوشل

دنیا

فلسطین پر اسرائیل کے حملوں پر طیب اردوان کا سخت ردعمل

ترک صدر رجب طیب اردوان نے فلسطین پر اسرائیل کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فلسطین پر اسرائیل کے حملوں پر طیب اردوان کا سخت ردعمل
فلسطین پر اسرائیل کے حملوں پر طیب اردوان کا سخت ردعمل

ترک صدر رجب طیب اردوان نے نائجیرین ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں فلسطین پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں سے متعلق عالمی رویے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک میڈیا کے مطابق صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل قانون، انصاف اور ضمیر سے ماورا ایک غیر قانونی ریاست ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عالمی برادری اسرائیل کوسبق سکھائے۔

رجب طیب اردوان نے توقع ظاہر کی کہ نائجیریا صیہونی ظلم و بربریت کے معاملے پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرےگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ چار روز سے اسرائیل نے غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں کو تختہ مشق بنا رکھا ہے اور اور اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں اب تک 109 فلسطینی شہید اور 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

ادھر فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے آج بلایا گیا سلامتی کونسل کا اجلاس بھی امریکا نے موخر کر وا دیا ہے۔

جرم

فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم کی دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی

گھر کے سربراہ کے دو بیویوں اورچار بچوں کوقتل کرکے خودکشی کرنے کاواقعہ تھانہ  نشاط آباد کے علاقہ میں پیش آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم  کی دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی

فیصل آباد : فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم نامی شخص  نےاپنی  دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گھر کے سربراہ کے دو بیویوں اورچار بچوں کوقتل کرکے خودکشی کرنے کاواقعہ تھانہ  نشاط آباد کے علاقہ میں پیش آیا۔واقعہ گلشن مدینہ سرگودھا روڈ پر پیش آیا، کاظم جاوید نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں ۔فائرنگ سے دو بیویاں امبرین اور فضہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔مرنےوالوں میں 22 سالہ یمنہ،  19 سالہ عنبرین 8سالہ رومہ اور 7سالہ موسی شامل  ہے۔ریسکیو نے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

یاد رہے کہ کا ظم جواد کارخانہ بازار میں کپڑے کا تاجر تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ  قتل کی وجہ دوسری شادی ہو سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آؤٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی

پاکستان کی معاشی خوشحالی کے لیے ہمارا عزم مضبوط ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آؤٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی

امریکہ نے نئے آئی ایم ایف بیل آئوٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کر دی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا، معاشی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی استحکام کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ کیا، معیشت کو مستحکم کرنے اور قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کے لیے پاکستان کی کوششوں اور اس میں ہونے والی پیشرفت کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے پاکستانی حکومت کو اپنے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقتصادی اصلاحات پر توجہ مرکوز کرنے اور وسعت دینے کی بھی ترغیب دی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی خوشحالی کے لیے ہمارا عزم مضبوط ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ میں صحافیوں کو دھمکیاں کسی صورت قبول نہیں، صحافیوں کا کوئی بھی سوال ہو خوش آمدید کہتے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگ نامناسب تبصرے اور دھمکیاں دیتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ: پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی مستعفی

پی سی بی میں پی ایس ایل کی کمشنرنائلہ بھٹی کا استعفیٰ منظورکرلیا گیا، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ بورڈ: پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی مستعفی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) میں پاکستان سپرلیگ کمشنر نائلہ بھٹی اپنےعہدے سےمستعفی ہو گئیں۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ پی ایس ایل کمشنرنائلہ بھٹی کا استعفی منظورکرلیا گیا ہے۔

بورڈ حکام سےاختلافات کے باعث نائلہ بھٹی نےاستعفی دیا،نائلہ بھٹی سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ٹیم کا حصہ تھیں۔

یاد رہے اس سے پہلے ڈائریکٹرمیڈیا اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر سہیل بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll